اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سال 2021 راجر فیڈرر کے کریئر کے لیے اہم

رواں برس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے دستربردار ہونے والے سوئٹزر لینڈ کے اسٹار ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کے لیے سال 2021 کے نتائج ان کے کریئر کا فیصلہ کریں گے۔

سال 2021 راجر فیڈرر کے کریئر کے لیے اہم
سال 2021 راجر فیڈرر کے کریئر کے لیے اہم

By

Published : Jan 3, 2021, 9:35 PM IST

راجر فیڈرر 2020 میں آسٹریلین اوپن میں سیمی فائنل میں ہار گئے تھے۔ وہ ان کا آخری چیلنجنگ مقابلہ تھا۔ فیڈرر نے گذشتہ برس دو بار دائیں گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اور پھر وہ پورے سال ہی کورٹ سے باہر تھے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے اگست تک ٹینس سیشن متاثر رہا تھا لیکن اگست کے وسط میں ٹینس کی واپسی ہوئی اور پھر یو ایس ایس اوپن، فرنچ اوپن اور اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل جیسے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ اس سال آسٹریلین اوپن تاخیر سے شروع ہورہا ہے۔ اس کا انعقاد 8 فروری سے 21 فروری تک ہوگا۔

آسٹریلین اوپن نے دسمبر کے آخر میں ریلیز جاری کیا تھا 6 مرتبہ کے چیمپیئن فیڈرر 2021 کے آسٹریلین اوپن میں حصہ نہیں لیں گے۔

راجر فیڈرر سال 2000 میں آسٹریلین اوپن کے اہم ڈرا میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے ہر برس اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوئے ہیں۔گزشتہ سال انہوں نے تیسرے راونڈ میں جیت حاصل کی تھی وہ ان کی اس ٹورنامنٹ میں 100 ویں جیت تھی۔

فیڈرر گذشتہ سال آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہار گئے تھے۔ سوئس ماسٹر کا آخری بڑا خطاب 2018 میں آسٹریلین اوپن ہی تھا۔ اس سال فروری کے آخر میں ان کی کورٹ میں واپسی متوقع ہے۔ دنیا کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی کے لیے 2021 میں یکم مارچ سے روٹرڈیم میں ہونے والا اے ٹی پی 500 ٹورنامنٹ پہلا ٹورنامنٹ ہوسکتا ہے۔

فیڈرر کی نگاہ 2021 میں ومبلڈن پر ہوگی جہاں وہ آٹھ بار چیمپیئن رہ چکے ہیں۔ آسٹریلیائی کھلاڑی ٹاڈ ووڈبرج کا خیال ہے کہ ومبلڈن میں فیڈرر ایک بار پھر خطاب جیت سکتے ہیں ۔ 2021 میں ہونے والا ٹوکیو اولمپکس بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہوسکتا ہے۔

اگر 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہوتا تو گھٹنوں کی تکلیف کے باعث فیڈرر کا اولمپکس کھیلنا ممکن نہیں تھا۔ اولمپکس کو کورونا کی وجہ سے جولائی۔اگست 2021 تک ملتوی کیا گیا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے 39 سالہ فیڈرر کے لیے 2021 کے نتائج طے کریں گے کہ انہیں ابھی ٹینس کھیلنا جاری رکھنا ہے یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details