اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے ہمیں دباؤ میں رکھا: ولیمسن - آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ آسٹریلیا نے ہم سے بہت بہتر کرکٹ کھیلی اور ہمیں دباؤ میں رکھا۔ ہمیں وقفے وقفے سے وکٹیں نہیں ملیں، اس لیے آسٹریلیا پر دباؤ نہیں بن سکا۔

kane williamson
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن

By

Published : Nov 16, 2021, 4:49 AM IST

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے لیے اپنے گیند بازوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں ان کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کی ہے۔

ولیمسن نے میچ کے بعد کہا، ’’آسٹریلیا نے ہم سے بہت بہتر کرکٹ کھیلی اور ہمیں دباؤ میں رکھا۔ ہمیں وقفے وقفے سے وکٹیں نہیں ملیں، اس لیے آسٹریلیا پر دباؤ نہیں بن سکا۔ ”

قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ کی گیندبازی یونٹ فائنل میچ میں 173 رنز کے ہدف کا دفاع نہ کر سکی۔ ٹرینٹ بولٹ کو چھوڑ کر، تمام گیند باز اپنی لائن اور لینتھ سے بھٹکے ہوئے نظر آئے۔ جس کے نتیجے میں گیندبازوں کی جم کر پٹائی ہوئی۔ آسٹریلیائی بلے بازوں نے خاص طور پر ایشان سوڈھی اور ٹم ساؤتھی کو اپنا نشانہ بنایا ۔

نیوزی لینڈ پاور پلے کے دوران صرف 32 رنز ہی بنا سکی جو اس ٹورنامنٹ کے دوران اس کا سب سے کم پاور پلے اسکور ہے، حالانکہ کپتان ولیمسن نے خود ذمہ داری قبول کی اور 48 گیندوں پر شاندار 85 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 172 تک پہنچایا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ دوسری اننگز کے حالات کو دیکھتے ہوئے اسے بہت بڑا اسکور نہیں کہا جاسکتا لیکن اس کے باوجود یہ ایک اچھا اسکور تھا۔ ہم شاید ابتدائی وکٹیں حاصل کرکے دباؤ ڈال کر اس اسکور کا دفاع کر سکتے تھے لیکن شاید یہ ہمارا دن نہیں تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیم بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے پورے ورلڈ کپ میں بہترین کرکٹ کھیلی جسے انہوں نے فائنل میں بھی برقرار رکھا، حالانکہ اس پورے ٹورنامنٹ میں ہم نے جو کرکٹ کھیلی اس پر ہمیں فخر ہے۔ فائنل میں بھی ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، یقیناً یہ اتنا اچھا نہیں تھا کہ خطاب جیت سکیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details