اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ساکشی نے فائنل میں جگہ بنائی

ساکشی کے علاوہ چار دیگر خواتین پہلوان ونیش پھوگاٹ، انشو ملک، سونم ملک اور گرشر پریت کور کانسے کی دوڑ میں شامل ہیں

ساکشی طلائی تمغے کے لیے اتریں گی
ساکشی طلائی تمغے کے لیے اتریں گی

By

Published : Feb 21, 2020, 9:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:53 AM IST

بھارت کی خاتون پہلوان ساکشی مالک نے سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ کے چوتھے دن جمعہ کو یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو کشتی ہال میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں ازبکستان کی نبيرا ایسیبیوا کو 5-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ساکشی طلائی تمغے کے لیے اتریں گی

ساکشی کے علاوہ چار دیگر خواتین پہلوان ونیش پھوگاٹ، انشو ملک، سونم ملک اور گرشر پریت کور کانسے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ ساکشی راؤنڈ رابن سسٹم کے تحت 65 کلوگرام وزن کے زمرے میں طلائی تمغہ کے لئے جاپان کی ناومی ريكے سے نبرد آزما ہوں گي۔

بھارت کی طرف سے 53 کلوگرام کلاس میں ونیش پھوگاٹ کو كواٹر فائنل مقابلے میں جاپان کی مایا مكادا سے 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اب وہ کانسی کے لئے ویت نام کی تھیلیكي سے نبرد آزما ہوں گي۔

57 کلوگرام کلاس میں انشو ملک ازبکستان کی سیورا اشمرتووا کا سامنا کریں گی۔ انہیں سیمی فائنل مقابلے میں جاپان کی رساكو كوائي نے 10-0 سے شکست دی۔62 کلوگرام کلاس میں سونم ملک کو جاپان کی يكاكو كوائي سے 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کانسے کے لئے ان کا مقابلہ قزاقستان کی ایسلولو تييبكوو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ 72 کلو کلاس میں گرشر ن منگولیا کی تسیوئگمد وخبير کا سامنا کریں گی۔

وہ اپنے سیمی فائنل مقابلے میں جاپان کی میئ شدو سے ایک ہی میچ میں 12-1 سے ہار گئی تھیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details