اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اگست کے آخر تک ٹریک پر لوٹیں گے ایتھلیٹ

ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر لارڈ سیبسٹین کو نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا اور تباہی کے درمیان ایتھلیٹکس کے عالمی ادارہ کھلاڑیوں کو اگست کے آخر تک پوری احتیاط کے ساتھ تربیت اور مقابلوں میں واپسی کی راہ ہموار کرے گا اور ایتھلیٹوں کوٹریک واپس لایا جائے گا ۔

By

Published : Jun 12, 2020, 10:46 PM IST

اگست کے آخر تک ٹریک پر لوٹیں گے ایتھلیٹ
اگست کے آخر تک ٹریک پر لوٹیں گے ایتھلیٹ

سیبسٹین کو جمعہ کو خواتین کے تکنیکی افسران کے لئے ساؤتھ ایشیاء ایتھلیٹکس فیڈریشن ، انڈین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے پانچ روزہ آن لائن سیمینار کا افتتاح کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس کی سرگرمیاں پچھلے کچھ مہینوں سے ملتوی کردی گئیں لیکن ہم آہستہ آہستہ واپس آرہے ہیں حالانکہ یہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ ہر جگہ حالات مختلف ہیں۔ کچھ براعظمی یونین آسانی کے ساتھ واپسی کررہی ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں چیلنج بہت زیادہ ہیں۔ ہمارا محکمہ صحت اور سائنس کھلاڑیوں کی اچھی صحت اور تندرستی کے لئے کام کر رہا ہے۔

اگست کے آخر تک ٹریک پر لوٹیں گے ایتھلیٹ

کو نے ورلڈ ایتھلیٹکس کے ممبر فیڈریشنوں کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مضبوطی کی وجہ سے ہم واپسی کر کے مقابلوں کا آغاز کرسکیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اگست کے اختتام تک شروعات کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

عالمی ایتھلیٹکس کے صدر نے خواتین افسران کو آگے آنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین تکنیکی افسران کے کردار میں آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ ہم اپنی انتظامی ڈھانچے میں خواتین کی اہمیت کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں۔

اس سیمینار کے لئے 900 سے زیادہ رجسٹریشن ہوچکے ہیں جو ٹریک اینڈ فیلڈ میں خواتین کے لئے سب سے بڑا آن لائن سیمینار ہے۔ سیبسٹین نے ایس اے ایف کے صدر ڈاکٹر للت بھنوٹ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے صدر عادل سماری والا کی کورونا کے وقت میں ایسے سیمینار کے انعقاد پر تعریف کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details