اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Serena Williams enters into Third Round سرینا یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

یو ایس اوپن کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دینے والی 40 سالہ سرینا دوسرے راؤنڈ میں دوسری سیڈ اینیٹ کونٹاویٹ کو 7-6(4)، 2-6، 6-2 سے شکست دی۔ Serena Williams enters into Third Round

US Open 2022: Serena Williams enters third round
سرینا یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

By

Published : Sep 1, 2022, 3:44 PM IST

نیویارک: سرینا ولیمس Serena Williams نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن 2022 ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ 2021 کی رنر اپ لیلا فرنینڈز اور سیمی فائنلسٹ ماریہ سکاری دوسرے راؤنڈ سے باہر ہو گئیں۔ 40 سالہ سرینا، جنہوں نے یو ایس اوپن کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا ہے، انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں دوسری سیڈ اینیٹ کونٹاویٹ کونٹاویٹ کو 7-6(4)، 2-6، 6-2 سے شکست دی۔ اس سے یہ طے ہوگیا کہ وہ اب بھی کم از کم ایک اور میچ کھیلے گی۔ Serena Williams enters third round

بتادیں کہ ویمنز سنگلز میں سیڈ پلیئرز کا ڈراپ آؤٹ جاری ہے، اس سے قبل گذشتہ دو بار کی چیمپیئن نومی اوساکا اور ایما راڈوکانو پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں اور اب فرنینڈز اور سکاری بھی باہر ہوگئیں ہیں۔ سکاری کو دوسرے راؤنڈ میں چین کے وانگ ژیو نے 3-6، 7-5، 7-5 سے شکست دی۔

بارہویں سیڈ کوکو گف اور 20ویں سیڈ میڈیسن کیز کو تاہم آگے بڑھنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ لیکن آگے امریکہ کے دونوں کھلاڑی تیسرے راؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ گف نے ایلینا گیبریلا روس کو 6-2، 7-6 (4) سے شکست دی، جب کہ یو ایس اوپن 2017 کی رنر اپ کیز نے کیملی جیورجی کو 6-4، 5-7، 7-6 (6) سے شکست دی۔

ایک دیگر میچ میں نک کرگیوس نے فرانس کے بینجمن بونزی کو 7-6(3)، 6-4، 4-6، 6-4 سے شکست دی۔ خواتین کے سنگلز میں اونس جبور نے سنہ 1985 کی چیمپئن ہانا منڈلیکووا کی بیٹی الزبتھ منڈلک پر 7-5، 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ اب ان کا مقابلہ امریکی نمبر 31 شیلبی راجرز سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details