جموں:اسپورٹس ٹریننگ سینٹر (ایس ٹی سی) جموں، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے دو باصلاحیت کھلاڑیوں نے ہریانہ کے بہادر گڑھ میں منعقدہ یونیکس سن رائز آل انڈیا سینئر نیشنل چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ایس اے آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم احمد ڈار نے جمعہ کو بتایا کہ ایس اے آئی ایس ٹی سی جموں بیڈمنٹن ٹرینی اننتی جرال اور کرشیکا مہاجن نے 11 سے 18 اپریل تک بہادر گڑھ (ہریانہ) میں منعقد ہونے والی یونیکس سن رائز آل انڈیا سینئر نیشنل چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُنّتی نے خواتین کے سنگلز مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ اُنّتی جرال اور کرشیکا مہاجن کی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ دونوں لڑکیاں سینئر نیشنل رینکنگ کے لیے کوالیفائی کرنے والی جموں -کشمیر بیڈمنٹن کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی ہیں۔
Yonex National Championship جموں کے دو شٹلرز نے نیشنل رینکنگ کیلئے کوالیفائی کیا - اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا
ہریانہ میں منعقدہ یونیکس سن رائز آل انڈیا سینئر نیشنل چیمپئن شپ کے لیے جموں کے دو شٹلرز نے کوالیفائی کیا ہے۔ دونوں شٹلرز کے نام اننتی جرال اور کرشیکا مہاجن ہے۔ shuttlers from Jammu qualified for national ranking
دونوں لڑکیاں انڈر 19 عمر کے گروپ میں ہیں، پھر بھی انہوں نے سینئر سطح پر پرفارم کیا۔ ڈار نے کہا کہ ایس اے آئی ایس ٹی سی جموں کے شٹلرز نے حال ہی میں دھار(مدھیہ پردیش) میں منعقدہ انٹر ایس اے آئی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،جس میں انہوں نے دو سونے، چار چاندی اور چار کانسی کے تمغوں سمیت کل 10 تمغےحاصل کئے۔ ڈار نے کوچ توصیف احمد کی کوششوں کو بھی سراہا اور انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے تمام خواہشمند شٹلرز کے لیے مثالی اور حوصلہ افزائی ہے اور یہ صرف اتھلیٹوں اور کوچوں کی محنت اور لگن کی وجہ سے حاصل کیا گیا ہے۔
یو این آئی