بھارتی نشانے باز منیش ناروال اور سنگھ راج اڈانا نے ہفتہ کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے شوٹنگ پی4 مکسڈ 50 میٹر پستول ایس ایچ1 ایونٹ میں بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔
ان دو تمغوں کے ساتھ ان کھیلوں میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 15 تک ہوگئی ہے۔19 سالہ ناروال نے فائنل میں 218.2 کا پیرالمپک ریکارڈ قائم کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔
وہیں سنگھ راج اڈانا نے 216.7 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ ان کھیلوں میں اڈانا کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔ انہوں نے اس سے قبل منگل کو پی 1 مینز 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ روسی اولمپک کمیٹی کے سرگئی مالیشیو نے 196.8 کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔