اردو

urdu

ETV Bharat / sports

2021 میں اولمپک نہیں ہوئے تو منسوخ ہو جائیں گے: آئی او سی

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے کہا ہے کہ اگر ٹوکیو اولمپک 2021 میں نہیں ہوئے تو منسوخ کر دیے جائیں گے۔

Tokyo Olympics would be cancelled if not held in 2021: IOC chief Thomas Bach
2021 میں اولمپک نہیں ہوئے تو منسوخ ہو جائیں گے: آئی او سی

By

Published : May 22, 2020, 3:18 PM IST

ٹوکیو اولمپک اس سال 24 جولائی سے ہونے تھے لیکن کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے انهیں اگلے سال کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ٹوکیو اولمپک اب 23 جولائی سے آٹھ اگست 2021 ہوں گے۔

اپریل میں ٹوکیو 2020 کے سی ای او توشرو متو نے اولمپک کھیلوں کو اور ملتوی کئے جانے سے انکار کیا تھا جبکہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے بعد میں واضح کیا تھا کہ کورونا پر قابو پائے جانے تک اولمپک منعقد نہیں ہوں گے۔

باک نے بی بی سی کھیل سے کہا کہ آپ ہمیشہ تین ہزار سے پانچ ہزار اہلکاروں کو آرگنائزنگ کمیٹی میں نہیں رکھ سکتے، آپ کو ہر سال تمام بڑے کھیل فیڈریشنوں کے دنیا بھر میں کھیلوں کے پروگراموں کو تبدیل نہیں کر سکتے اور آپ کو کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال کے ماحول میں نہیں رکھ سکتے۔

ٹوکیو اولمپک کو 23 جولائی 2021 سے منعقد کئے جانے کے سبب اس وقت منعقد ہونے والے بہت سے کھیل ایوینٹ کا پروگرام پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔

باک نے اگرچہ یہ عزم ظاہر کیا کہ اگلے سال جولائی میں اولمپک کا انعقاد کیا جائے گا لیکن انہوں نے ساتھ ہی قبول کیا کہ انہیں صحت کے اقدامات پر بھی غور کرنا پڑے گا جس میں کھلاڑیوں اور دیگر شراکت داروں کے لئے كوارنٹين شامل ہو سکتا ہے۔

آئی او سی کے صدر نے کہا کہ بہت سے اختیارات ہیں لیکن ان کا ابھی کوئی حل نہیں نکالا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ تبھی لیا جا سکتا ہے جب آگے کی تصویر واضح ہو۔

اولمپک ناظرین کے بغیر کرنے کے امکان پر باک نے کہا کہ آئی او سی ایسی صورت نہیں چاہتا۔ اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ کھلاڑیوں، عالمی ادارہ صحت اور جاپان حکومت کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد ہی لیا جائے گا۔

جاپان حکومت نے گزشتہ جمعرات کو ملک میں ہنگامی حالت ہٹا لی تھی لیکن ٹوکیو میں ایمرجنسی جاری ہے۔جاپان میں جمعرات کی رات تک کورونا کے 16433 کیس تھے اور مرنے والوں کی تعداد 797 تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details