اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: بجرنگ پونیا کو سیمی فائنل میں شکست، کانسہ کی امید برقرار

پہلوان بجرنگ پونیا فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں سیمی فائنل میچ میں حاجی علییو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پونیا اب بھی کانسہ کے تمغے کی دوڑ میں ہیں۔

Tokyo Olympics: بجرنگ پونیا کو سیمی فائنل میں شکست، اب کانسی کی امید
Tokyo Olympics: بجرنگ پونیا کو سیمی فائنل میں شکست، اب کانسی کی امید

By

Published : Aug 6, 2021, 4:01 PM IST

Updated : Aug 6, 2021, 5:11 PM IST

بھارت کے اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا کو ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے فری اسٹائل 65 کلو گرام زمرے کے سیمی فائنل میچ میں آذربائیجان کے حاجی علییو کے ہاتھوں 5۔12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بجرنگ پونیا نے مقابلے کی شروعات بہترین کی اور ایک پوائنٹ حاصل کیا لیکن حاجی نے واپسی کرتے ہوئے چار پوائنٹس حاصل کرلیے جس کے بعد بجرنگ پہلے دور میں 1۔4 سے پیچھے رہ گئے۔

اس کے بعد بجرنگ نے دو پوائنٹس لیے اور اس وقت میچ سخت نظر آنے لگا۔ تاہم حاجی نے پھر دو مزید پوائنٹس حاصل کیے۔ حاجی نے میچ کو یک طرفہ بناکر ایک اور پوائنٹ جیت لیا۔ دوسرے دور میں حاجی نے 4-8 کی برتری حاصل کرلی اور آخر میں پونیا کو 5۔12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بجرنگ پونیا، ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی جانب سے میڈل جیتنے والوں میں سے ایک تھے لیکن ان کا سونے کا تمغہ حاصل کرنے کا خواب ٹوٹ گیا تاہم ان کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ کانسہ کا تمغہ جیت سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: ریسلر بجرنگ پنیا سیمی فائنل میں

اس سے قبل بھارتی اسٹار ریسلر بجرنگ پونیا کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ایران کے مورٹیز چیکا غیاثی سے ہوا جہاں انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں اپنے ایرانی حریف کو شکست دی تھی۔

Last Updated : Aug 6, 2021, 5:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details