اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک 2021 سے آگے نہیں لے جا سکتے تھے: آئی او سی

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے واضح کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپک کو 2021 سے آگے لے جانا ممکن نہیں تھا کیونکہ میزبان ملک ان کھیلوں کو اس سے آگے ملتوی نہیں کر سکتا تھا۔

tokyo olympic can not be extended further
علامتی تصویر

By

Published : Apr 21, 2020, 8:33 PM IST

آئی او سی نے اپنی ویب سائٹ پر سوال جواب پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ہمارے جاپانی ساتھی اور وزیر اعظم نے واضح کر دیا تھا کہ جاپان ان کھیلوں کو اگلے موسم گرما سے آگے ملتوی نہیں کر سکتا ہے۔ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے آرگنائزنگ کمیٹی اور مجموعی طور ملک دونوں کے لئے ہے۔

عالمی ادارے نے کہاکہ پہلے آپ کھیل گاؤں کی دستیابی یقینی کرنی ہوگی کیونکہ یہ کھیل کا دل ہے۔ یہی بات تمام گیمز سائٹس پر لاگو ہوتی ہے۔

اولمپک ملتوی کرنے سے کچھ بین الاقوامی فیڈریشنوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو مکمل طور پر اولمپک کھیلوں کے منافع پر انحصار کرتے ہیں۔ آئی او سی نے بین الاقوامی فیڈریشنوں کے ساتھ بات چیت پہلے ہی شروع کر دی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details