کراچی: پاکستان نے سرفراز احمد کی شاندار سنچری کی بدولت نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف دومیچوں کی سیریز کا آخری میچ نتیجہ خیز ہونے سے بچالیا بلکہ سیریز برابری پر ختم کردی۔Pakistan vs New Zealand Match Draw
کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے صفر پر دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو امام الحق کا ساتھ دینے شان مسعود آئے۔Pakistan vs New Zealand Match Draw
دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر امام اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے اور اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔Pakistan vs New Zealand Match Draw
کپتان بابر اعظم اور شان مسعود نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور اسکور کو 77 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر لیگ کی جانب جاتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں قومی ٹیم کے کپتان وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 27 رنز بنائے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ مائیکل بریسویل نے اپنے اگلے اوور میں ایک اور اہم شکار کرتے ہوئے شان مسعود کی 35 رنز کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔
80 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں کھلاڑیوں نے کھیل کے دوسرے سیشن میں بھی بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران سرفراز احمد نے سیریز میں اپنی لگاتار چوتھی نصف مکمل کر لی۔
سعود شکیل اور سرفراز اب تک چھٹی وکٹ کے لیے 88 رنز کی ساجھے داری قائم کر چکے تھے جس کی بدولت پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا لیے ۔سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی طویل شراکت قائم کرکے پاکستان کو ایک مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا اور ٹیم کو جیت کی امید دلادی ۔سعود شکیل نے 146 گیندوں کا سامنا کیا اور 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سرفراز احمد کا ساتھ دینے کے لیے ساتویں نمبر پر آغاسلمان میدان میں آئے اور 83 گیندوں پر 70 رنز کی قیمتی شراکت کی۔
سابق کپتان سرفراز نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 135 گیندوں پر ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی۔آغاسلمان 40 گیندوں پر 30 قیمتی رنز بنا کر ایک ایسے وقت پر آؤٹ ہوئے جب پاکستان کو جیت کے لیے 46 رنز درکار تھے۔