اردو

urdu

Syed Rahim Nabi on Young Footballers: 'ملک یا کلب کے لیے نہیں، نوجوان نسل صرف پیسے کے لیے کھیلتی ہے

بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے مایہ ناز فٹبالر سید رحیم نبی نے کہا کہ 'آج کی نئی نسل کو ملک یا پھر کلب کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف پیسے کے لیے کھیلنے میں دلچسپی ہے۔' Syed Rahim Nabi on Young Footballers

By

Published : Apr 25, 2022, 1:47 PM IST

Published : Apr 25, 2022, 1:47 PM IST

'نوجوان نسل صرف پیسے کے لیے کھیلتی ہے ملک یا کلب نہیں'
'نوجوان نسل صرف پیسے کے لیے کھیلتی ہے ملک یا کلب نہیں'

بھارتی کھیل کی دنیا میں سید رحیم نبی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں۔ غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر سید رحیم نبی بھارت کے تین تاریخی کلبز موہن بگان، ایسٹ بنگال اور محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ سید رحیم نبی بھارتی فٹبال ٹیم کے بھی رکن رہے۔ انہوں نے کلب کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی یکساں کامیابی حاصل کی اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ story of Indian footballer Syed Rahim Nabi

'نوجوان نسل صرف پیسے کے لیے کھیلتی ہے ملک یا کلب نہیں'

سید رحیم نبی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'پہلے اور آج میں کافی فرق پڑ گیا ہے۔ پہلے کے زمانے میں کھلاڑیوں کو پیسہ سے کم جرسی سے زیادہ محبت تھی۔ وہ اپنی ساری زندگی کلب اور ملک کی جانب سے کھیلنے میں گزاری لیکن اُف تک نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'کھلاڑیوں کی ایمانداری کی وجہ سے برسوں بعد کولکاتا میدان اور بھارتی فٹبال میں ان کا نام بڑے ادب و احترام سے لیا جاتا ہے۔' ان کا کہنا ہے کہ 'آج کی نئی نسل کو صرف اور صرف پیسے سے پیار ہے۔ وہ کلب یا ملک کی نمائندگی کرنے سے زیادہ پیسے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کا فٹبال کیریئر جلد ختم ہو جاتا ہے۔ new generation only play for money not country or club

اسٹار فٹبالر سید رحیم نبی کے مطابق پیسے اور گلیمر کی وجہ سے نئی صلاحیت کو ابھر کر سامنے آنے میں دشواری درپیش ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔' انہوں نے کہا کہ 'جہاں تک آئی لیگ 22-2021 سیزن کا سوال ہے تو اس کے بارے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ایک طویل ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر ختم ہونے تک جو ٹیم جتنی فٹ ہو گی اس کے لیے خطاب جیتنے کی راہ اتنی آسان ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کے پاس چمپئن ہونے کا موقع ہے بس اسے اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details