اردو

urdu

ETV Bharat / sports

YOUTH GAMES یوتھ گیمز نوجوانوں کو اعتماد دیتا ہے، تیراک اپیکشا

ممبئی کی باصلاحیت تیراک اپیکشا فرنانڈس نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں حصہ لینے سے پہلے کہا کہ اس ایونٹ سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا اعتماد ملتا ہے۔Swimmer Akanksha On Youth Games

یوتھ گیمز نوجوانوں کو اعتماد دیتا ہے: تیراک اپیکشا
یوتھ گیمز نوجوانوں کو اعتماد دیتا ہے: تیراک اپیکشا

By

Published : Jan 31, 2023, 8:24 PM IST

بھوپال:اپیکشا نے کہاکہ میرے خیال میں یہ سب کے لیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ اس ایونٹ میں نوجوان تیراک بھی حصہ لیتے ہیں۔ ایسے میں آپ کو آنے والی نسل سے مقابلے کا موقع ملتا ہے۔ ساتھ ہی یہ مستقبل کے لئے آنے والی نسل کو اعتماد دیتا ہے. اس میں ملک کے بہترین ایتھلیٹس حصہ لیتے ہیں، لہذا آپ کو ان کے اور ان کے کھیل کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔ آپ سب سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔ میری نظر میں اس میں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔

تیراکی میں ہندوستان کے سب سے روشن ابھرتے ہوئے ستاروں میں سے ایک ہیں، گزشتہ سال پیرو میں منعقدہ جونیئر ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں 200 میٹر بٹر فلائی ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی اپیکشا دوسری بار کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں حصہ لے رہی ہیں۔

اپیکشا کے والد بی جی فرنانڈس آئی آئی ٹی ممبئی میں مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ہیں اور ان کی والدہ ہیرانندنی اسپتال میں ماہر نفسیات ہیں۔ اپیکشا نے پنچکولہ میں منعقدہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے چوتھے ایڈیشن میں پانچ سونے اور ایک چاندی سمیت کل ملاکر چھ تمغے جیتے تھے۔ ان میں سے چار گولڈ 100 میٹر بٹر فلائی، 200 میٹر بٹر فلائی، 200 میٹر انفرادی میڈلے اور 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں آئے جبکہ ایک گولڈ ریلے میں آیا تھا۔ اپیکشا کی ٹیم کو ریلے میں ہی چاندی کا تمغہ ملا تھا ۔

اپیکشا ایک بار پھر کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے لیے تیاری کر رہی ہے، جو مدھیہ پردیش میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ تیراکی کے مقابلے 7 سے 11 فروری تک بھوپال کے پرکاش ترون پشکر میں منعقد ہوں گے۔

مقابلے کے دوران چار سے چھ گھنٹے تک پریکٹس کرنے والی اپیکشا نے کہا، ’’اس بار میں صرف چار ایونٹس میں حصہ لوں گی کیونکہ شیڈول کے مطابق میرے دو بیک ٹو بیک ایونٹ ہوں گے۔ میں اپنی بہترین کارکردگی دینا چاہتی ہوں اور اسی لیے اس بار چار انفرادی ایونٹس میں حصہ لوں گی۔ اب بورڈ کے امتحانات کا بھی دباؤ ہے، اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا۔

راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز کو اپنا آئیڈیل ماننے والی اپیکشا نے کہا کہ کرناٹک کے کچھ تیراک ان کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں لیکن وہ اس کے لیے تیار ہیں کیونکہ جب مقابلہ سخت ہو تب ہی ایک کھلاڑی اپنا بہترین پیش کر سکتا ہے۔ اپیکشا نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینا اور ملک کے لیے تمغہ جیتنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:National Volleyball Championship نیشنل والی بال چیمپئن شپ میں گجرات مَرد ٹیم اور مغربی بنگال خواتین ٹیم بنی چیمپیئن

اولمپک اور ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلسٹ لیڈیا جیکوبی کی طرح بننے کی خواہش رکھنے والی اپیکشا نے کہا، "اگلے سال سب سے بڑا ایونٹ ایشین گیمز ہے جو میرے ذہن میں ایک ہدف ہے۔ میں یقینی طور پر وہاں تمغہ جیتنے کا ہدف رکھوں گی، لیکن مجھے اس کے مطابق تربیت کرنی ہوگی۔ یہ ایک مختصر مدت کا مقصد ہے۔ میں اس پر اپنا پورا زور لگا رہی ہوں۔ ابھی توجہ اسی طرف ہے۔ اس کے بعد میں آگے کی منصوبہ بندی کروں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details