اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Surya Kumar in T20 Ranking سوریہ کمار ٹی20رینکنگ میں سر فہرست، ہیلس نے لگائی بڑی چھلانگ

سوریہ کمار نے ٹی20ورلڈ کپ کی چھ اننگ میں کل تین نصف سنچری بناتے ہوئے 59.75کی اوسط اور 189.68کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ 239بنائے۔Surya Kumar in T20 Ranking

سوریہ کمار
سوریہ کمار

By

Published : Nov 16, 2022, 7:52 PM IST

دبئی: ہندوستان کے 360ڈگری بلے باز سوریہ کمار یادو نے ٹی 20ورلڈکپ 2022میں شاندار مظاہرہ کے دم پر بلے بازوں کی ٹی20رینکنگ میں اپنا دبدبہ برقرار ہے، جبکہ انگلینڈ کے سلامی بلے باز ایلکس ہیلس بڑی چھلانگ لگا کر 12ویں پوزیشن پر آگئے۔Surya Kumar in T20 Ranking

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے بدھ کو جاری تازہ رینکنگ کے مطابق سوریہ کمار کی ریٹنگ حالانکہ 869نمبروں سے گر کر859پر آ گئی ہے، لیکن وہ ابھی بھی دوسرے نمبر پر موجود محمد رضوان (836)سے 23پوائنٹ آگے ہیں۔Surya Kumar in T20 Ranking

سوریہ کمار نے ٹی20ورلڈ کپ کی چھ اننگ میں کل تین نصف سنچری بناتے ہوئے 59.75کی اوسط اور 189.68کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ 239بنائے۔

دوسری طرف، ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میں 47گیندوں میں ناٹ آؤٹ 86رن بنانے والے ہیلس ٹی 20رینکنگ میں 22پائیدان کی چھلانگ لگا کر 12ویں پوزیشن پر آگئے۔ وہ ٹورنامنٹ میں 42.40کی اوسط سے 212رن بنا کر انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ رن بنانے والے کی فہرست میں دوسرے مقام پر رہے۔ اسی سال انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی کرنے والے ہیلس 2022میں 30.71کی اوسط اور 145.27کے اسٹرائک ریٹ سے 430رن بنا چکے ہیں۔ اسی درمیان، پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کے بلے باز رایلی روسو نے بھی ٹی20کی فہرست میں 10نمبر میں جگہ بنائی ہے۔ بابر نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں میچ جتانے والی نصف سنچری بنائی اور ایک مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے نمبر تین پرپہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کے آٹھویں مقام پر پھسل جانے کی وجہ سے روسو بھی ساتویں مقام پر پہنچ گیا۔ روسو نے ٹی20ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار سنچری بنائی تھی۔ ٹی 20گیند بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے لیگ اسپینر عادل رشید نے بڑی چھلانگ لگائی ہے۔رشید نے ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میں (20رن، ایک وکٹ)اور پاکستان کے خلاف(22رن،دو وکٹ) میں کئے گئے مظاہرے کی بدولت پانچ پائیدان کے اضافے کے ساتھ تیسری رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔

رشید کے ہم وطن اور ٹی 20ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامینٹ سیم کرین پانچویں نمبرکے ٹی 20گیندبازبن گئے ہیں، جبکہ سری لنکاکے وانندو ہسرنگا سب سے اوپری رینکنگ پر برقرار ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں ہندوستانی ہر فن مولاہاردک پانڈیا تیسرے مقام پر ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے کپتان ثاقب الحسن سر فہرست پر اور افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی دوسرے مقام پر ہیں۔

یو این آئی۔خ س۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details