سڈنی: ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے منگل کو "کھیل جذبے" کی بحث کو ایک طرف رکھتے ہوئے کہا کہ اگر وہ گیند پھینکنے سے پہلے کریز سے باہر نکل جاتے ہیں تو انہیں بھی رن آؤٹ ہونا چاہئے۔Hardik Pandya on Non Strikers Run Out
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان خواتین کی ون ڈے سیریز کے بعد سے نان اسٹرائیکر کو رن آؤٹ کرنے کی بحث زور پکڑ گئی ہے۔ تیسرے ون ڈے میں، جب انگلینڈ 153/9 پر 170 رنز کا تعاقب کر رہا تھا، ہندوستانی آل راؤنڈر دیپتی شرما نے انگلینڈ کے بلے باز چارلی ڈین کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا۔ اس رن آؤٹ کی وجہ سے انگلینڈ میچ 16 رنز سے ہار گیا۔Hardik Pandya on Non Strikers Run Out
ہاردک نے آئی سی سی ریویو پوڈ کاسٹ پر کہاکہ "ہمیں اس کے بارے میں ہنگامہ کرنا بند کرنا ہوگا۔ یہ ایک اصول ہے۔ مجھے اسپورٹس مین شپ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس اصول کو ہٹا دیں۔