پُنے : سری لنکا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 رنز سے سنسنی خیز فتح حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-1 کی براری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم کو جیتنے کے لیے آخری اوور میں 21 رنز بنانے تھے لیکن وہ ایسا نہ کر سکی۔Sri Lanka Win
اس سے قبل سری لنکا نے کپتان داسن شناکا (56) اور اوپنر کوسل مینڈس (52) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت جمعرات کو دوسرے ٹی 20 میں ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے207 رنز کا مشکل ہدف رکھا۔Sri Lanka Win
ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے شاندار آغاز کیا۔ دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی تین نو بالز سری لنکا کے لیے مددگار ثابت ہوئیں اور اس اوور میں انھوں نے 19 رنز جوڑے۔ مینڈس نے پھر اپنے بازو کھولے اور پتھم نسانکا کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے آٹھ اوورز میں 80 رنز بنائے۔
یوزویندر چہل نے نویں اوور میں مینڈس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ مینڈس نے 31 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے، حالانکہ نسانکا 35 گیندوں پر صرف 33 رنز ہی بنا سکے۔