اردو

urdu

By

Published : Jun 6, 2020, 9:52 PM IST

ETV Bharat / sports

حکومت سے جم فٹنس کلب کھولنے کی درخواست

ملک کی مختلف ریاستوں میں فٹنس انڈسٹری گذشتہ ڈھائی مہینوں سے بند ہے اور اب اسے کھولنے کا مطالبہ بھی بڑھ رہا ہے۔

حکومت سے جم فٹنس کلب کھولنے کی درخواست
حکومت سے جم فٹنس کلب کھولنے کی درخواست

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے باوجود ان لاک 1 میں مارکیٹ کی دکانیں کھل گئیں لیکن فٹنس انڈسٹری کے کُھلنے کے بارے میں ابھی بھی تذبذب برقرار ہے۔ فٹنس انڈسٹری گذشتہ ڈھائی مہینوں سے بند ہے اور اب اسے کھولنے کا مطالبہ بھی بڑھ رہا ہے۔

گروگرام میں تقریباً 500 جم اور فٹنس کلب موجود ہیں جو لاک ڈاؤن کے وقت سے بند ہیں۔ ہفتہ کے روز نیو کالونی میں جم اور فٹنس کلب کے مالکان جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت سے جم کے لئے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے کاروبار چلانے کی اجازت طلب کی۔

جم ڈائریکٹر وجئے کمار نے بتایا کہ جم نہ کُھلنے کی وجہ سے جم آپریٹر اوراس کا عملہ مکمل طور پر بے روزگار ہوچکا ہے۔ دوسری طرف جم نہ کھولنے کی وجہ سے جم آپریٹرز جم کا کرایہ اور عملے کی تنخواہ ادا نہیں کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر جم آپریٹرز نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ہفتے کے روز جم اور فٹنس آپریٹرز ملک کے بہت سے بڑے شہروں میں جمع ہوئے اور اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے۔

وجئے نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کو ایک میمورنڈم بھی دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details