ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / sports

BWF World Championships بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ میں بھارت کا تمغہ جیتنا یقینی - BWF World Championships

بھارتی جوڑی نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک گھنٹہ 15 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں دفاعی چیمپئن جاپانی جوڑی کو 24۔22،15۔21، 21۔14 سے شکست دی۔ BWF World Championships

Satwik, Chirag claim India's first men's doubles medal, heartbreak for Prannoy in World C'ships
بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ میں بھارت کا تمغہ جیتنا یقینی
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 1:11 PM IST

ٹوکیو: بھارتی مردوں کی ڈبلز جوڑی ستوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے جمعہ کے روز کوارٹر فائنل جیت کر BWF ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنا پہلا تمغہ کو یقنیی بنایا۔ بھارتی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو جاپانی جوڑی تکورو ہوکی اور یوگو کوبیاشی کو شکست دی ہے۔ Satwiksairaj Reddy, Chirag Shetty assure India of first men's doubles medal at World Championships

رواں ماہ کے شروع میں دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی دنیا کی نمبر 7 بھارتی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کی دعویدار اور دفاعی چیمپئن جاپانی جوڑی کو ایک گھنٹہ 15 منٹ تک چلے میچ میں 24۔22،15۔21، 21۔14 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، اس کے ساتھ ہی پہلی بار عالمی چیمپئن شپ میں اپنے لیے تمغہ کو یقینی بنایا ہے۔

عالمی چمپئن شپ میں ڈبلز میں بھارت کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل جوالا گٹا اور اشونی پونپا کی جوڑی نے 2011 میں خواتین کے ڈبلز میں تمغہ جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details