اردو

urdu

ETV Bharat / sports

روہت اور وراٹ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل - ٹاپ 10 میں شامل

ICC Ranking تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے کئی تیز گیند بازوں کی رینکنگ میں اضافہ دیکھا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جسپریت بمراہ ہم وطن رویندر جڈیجہ کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے (787)نمبر پر پہنچ گئے ۔

روہت اور وراٹ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل
روہت اور وراٹ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 9:55 PM IST

دبئی: ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی (775) اور روہت شرما (748) اچھی کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بالترتیب چھٹے اور 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سڈنی میں پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا کے مقابلے اور کیپ ٹاؤن میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان باؤلنگ اٹیک کی وجہ سے آئی سی سی کی مردوں کی پلیئر رینکنگ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وراٹ کوہلی تین مقام کی چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور کپتان روہت شرما چار مقام کے فائدہ کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے کئی تیز گیند بازوں کی رینکنگ میں اضافہ دیکھا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جسپریت بمراہ ہم وطن رویندر جڈیجہ کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے (787)نمبر پر پہنچ گئے ۔ محمد سراج نے 13 درجے چھلانگ لگا کر 661 پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کی اعلیٰ ترین 17ویں رینکنگ حاصل کی۔ لونگی انگیڈی نو درجے کی چھلانگ لگا کر 28ویں نمبر پر آگئے۔ انہیں پہلی اننگز میں تین وکٹوں کی کوشش کا فائدہ ہوا۔ ٹیسٹ میچ میں چار وکٹیں لینے کے بعد کاگیسو ربادا 858 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ کی فہرست میں پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے منگل کو جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو تین مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ 775 پوائنٹس کی ریٹنگ کے ساتھ کوہلی نے پاکستان کے بابر اعظم سے نمبر 6 کی پوزیشن چھین لی ہے۔ بابر 768 پوائنٹس کے ساتھ دو مقام گرکر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شریاس ائیر ممبئی کی رنجی ٹیم میں کھیلیں گے

روہت 748 پوائنٹس کے ساتھ چار مقام کی چھلانگ لگا کر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لیجنڈری بلے باز کین ولیمسن 864 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ 859 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 818 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، مارنس لیبوشگن 802 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ڈیرل مچل 786 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ عثمان خواجہ (785) چار درجے ترقی کر کے نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details