اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راشد خان ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر - ہندوستان کے خلاف

Rashid Khan Out of India Series راشد کی غیر موجودگی میں اسپن کی ذمہ داری مجیب الرحمان، محمد نبی، نور احمد اور قیس احمد پر ہوگی۔ لیگ اسپنر قیس نے متحدہ عرب امارات کے خلاف سیریز میں 11.16 کی اوسط اور 6.70 کی اکانومی سے سب سے زیادہ چھ وکٹیں لیں۔

راشد خان
راشد خان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 9:47 PM IST

موہالی: کمر کی چوٹ سے صحت یاب ہونے والے لیگ اسپنر راشد خان ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے کپتان ابراہیم زدران نے راشد کے سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راشد ٹیم کے ساتھ چنڈی گڑھ آئے ہیں لیکن وہ مکمل طور پر میچ فٹ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ “وہ ٹیم کے ساتھ سفر کر رہے ہیں لیکن فٹ نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی فٹ ہو جائیں گے۔ وہ فی الحال صحت یاب ہیں اور طبی نگرانی میں ہیں۔ ہم راشد کے بغیر جدوجہد کریں گے، لیکن آپ کو ایسے حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔‘‘

راشد کی غیر موجودگی میں اسپن کی ذمہ داری مجیب الرحمان، محمد نبی، نور احمد اور قیس احمد پر ہوگی۔ لیگ اسپنر قیس نے متحدہ عرب امارات کے خلاف سیریز میں 11.16 کی اوسط اور 6.70 کی اکانومی سے سب سے زیادہ چھ وکٹیں لیں۔

ابراہیم نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف ان کی سرزمین پر کھیلنا ایک مشکل کام ہے لیکن ہم ان کے خلاف اچھا کھیلنے اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے حاضر ہیں۔ ہمارے پاس کچھ اچھے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ یہاں اچھا کام کریں گے۔ امید ہے کہ یہ ایک زبردست سیریز ہو گی۔‘‘

واضح رہے کہ تین میچوں کی یہ سیریز جمعرات کو موہالی میں شروع ہوگی۔ یہ میچز بالترتیب 14 اور 17 جنوری کو اندور اور بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔ یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details