اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Indian Olympic Association راجیہ سبھا نے پی ٹی اوشا کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر مبارکباد دی - انڈین اولمپک ایسوسی ایشن

راجیہ سبھا نے اڑن پری کے نام سے مشہور پی ٹی اوشا کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔ پی ٹی اوشا کو 10 دسمبر کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کیا گیا۔ 1st woman chief of Indian Olympic Association

راجیہ سبھا نے پی ٹی اوشا کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر مبارکباد دی
راجیہ سبھا نے پی ٹی اوشا کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر مبارکباد دی

By

Published : Dec 12, 2022, 3:07 PM IST

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے آج ملک کی عظیم سپرنٹر اور نامزد رکن پی ٹی اوشا کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے پیر کو ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اڑن پری کے نام سے مشہور پی ٹی اوشا کو 10 دسمبر کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی اولمپیئن ہیں اور پورے ایوان کی جانب سے پی ٹی اوشا کو مبارکباد دیتے ہیں۔ Rajya Sabha congratulated PT Usha

چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی اوشا نے صرف 20 سال کی عمر میں لاس اینجلس میں منعقدہ 1984 کے اولمپک گیمز میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایشین چیمپئن شپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اوشا کو ان کی بہترین کارکردگی پر ارجن ایوارڈ اور پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details