نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ تاہم اس دوران کچھ ایسی تصویریں سبھی سامنے آئیں جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پہلوان اپنے مطالبات پر قائم ہے اور لمبی جد جہد کے لیے تیار ہے۔ جنتر منتر پر گزشتہ 3 دنوں سے ہڑتال پر رہنے والے پہلوانوں نے آج چوتھے دن نیٹ بچھا کر پریکٹس کی اور دوڑ لگانے کی پوری کوشش کی۔
دہلی پولیس کو سپریم کورٹ کا نوٹس: دہلی کے جنتر منتر پر بھارتی پہلوانوں کی ہڑتال اب بھی جاری ہے، لیکن اس دوران انہیں سڑک پر ورزش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ سپریم کورٹ نے منگل کو دہلی پولیس اور دیگر کو سات خواتین پہلوانوں کی طرف سے ایک درخواست پر نوٹس جاری کیا جس میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔