دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایک میچ میں پرتگال کی ٹیم نے یوراگوئے کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔ پرتگال کی جیت کے ہیرو برونوفرنانڈیس رہے، جنہوں نے دو گول کیے۔ شائقین کو اس میچ میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور یوراگوئے کے اسٹار کھلاڑی لوئس سواریز سے گول کی توقع تھی، لیکن دونوں کھلاڑیوں کا جادو چل نہ سکا۔ پرتگال نے یوروگوئے سے سنہ 2018 کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ اس میچ میں پرتگال کے لیے دونوں گول برونوفرنانڈیس نے کیے تھے۔ اگرچہ وہ یوروگوئے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اپنی ہیٹ ٹرک سے محروم رہے، لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ Portugal advances to last 16, beats Uruguay 2-0 at World Cup
کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کی یہ دو میچوں میں دوسری جیت ہے جس کے ساتھ وہ گروپ ایچ میں چھ پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ گھانا کی ٹیم تین پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ جنوبی کوریا اور یوروگوئے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ یوروگوئے کے لئے اگلا مقابلہ کرو یا مرو کا ہوگا اور اسے اگلے راونڈ میں پہنچنے کے لئے کسی بھی طرح گھانا کو ہرانا ہوگا۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 0-0 سے برابر پر رہیں۔ پرتگال کی ٹیم کاایک بھی شاٹ ہدف پر نہیں لگا حالانکہ اس نے اس ہاف کے آخر میں یوروگوئے کے خلاف جارحانہ فٹ بال کھیلی۔ دوسری جانب یوروگوئے کے لئے پہلے ہاف میں اسکور کرنے کا ایک بہترین موقع بنا تھا جب روڈریگو بینٹانکور تین پرتگالی ڈفینڈروں کو چکمہ دیتے ہوئے گول کرنے کے کافی قریب پہنچ گئے تھے لیکن ان کا شاٹ گول کیپر ڈیاگو کوسٹا کو جالگا۔