اردو

urdu

ETV Bharat / sports

National Games 2022 قومی کھلاڑیوں کو پی ایم مودی کی نیک خواہشات - گجرات میں قومی کھیل

مودی نے گجرات میں ہونے والے قومی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ national Games in Gujarat

قومی کھلاڑیوں کو پی ایم مودی کی نیک خواہشات
قومی کھلاڑیوں کو پی ایم مودی کی نیک خواہشات

By

Published : Sep 25, 2022, 1:17 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات میں 29 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی کھیلوں (نیشنل گیمس) میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے 93ویں ایپی سوڈ کے ذریعے یہ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ PM Modi wishes to the national players

انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر سے گجرات میں کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک بہت ہی خاص موقع ہے، کیونکہ یہ کئی برسوں کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔ کووڈ کی وبا کی وجہ سے پچھلے ایونٹس کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: National Games 2022 قومی کھیل میں بنگال کو طلائی طمغہ

وزیر اعظم نے ان کھیلوں مقابلے میں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئےکہا، " اس دن کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لئے میں ان کے بیچ میں ہی رہوں گا۔ آپ سب بھی اس میں شامل ہوں اور اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details