اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Women's Pro Kabaddi League : خواتین کی کبڈی لیگ شروع کرنے کا منصوبہ - منصوبے مینز لیگ کی اب تک کی شاندار کامیابی

اپنے 10ویں سیزن میں داخل ہونے والی پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) اسپورٹس کی آرگنائزنگ باڈی مشال اسپورٹس پی کے ایل کی طرز پر خواتین کی سالانہ پروفیشنل کبڈی لیگ شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔Women's Pro Kabaddi League

خواتین کی کبڈی لیگ شروع کرنے کا منصوبہ
خواتین کی کبڈی لیگ شروع کرنے کا منصوبہ

By

Published : Mar 2, 2023, 7:44 PM IST

ممبئی:مشال اسپورٹس اینڈ لیگ کمشنر پی کے ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) انوپم گوسوامی نے جمعرات کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا، "ایک پیشہ ور خواتین کبڈی لیگ کے لئے ہمارے منصوبے مینز لیگ کی اب تک کی شاندار کامیابی پر استوار ہیں اور کبڈی کو ایک جدید عالمی معیار کے کھیل کے طور پر ترقی دینے اور قائم کرنے کے ہمارے عزم پر مبنی ہے۔ ہم خواتین کی لیگ شروع کرنے کے لئے اپنے مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) اور انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف) کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

خیال ر ہے کہ مشال اسپورٹس اس سے قبل خواتین کبڈی چیلنج کے نامی مقابلے کا انعقاد کرچکی ہے۔ تین ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا انعقاد اور انعقاد مشال اسپورٹس نے 2016 میں اے کے ایف آئی کے تعاون اور منظوری سے کیا تھا۔ حصہ لینے والی ٹیمیں فائر برڈز، آئس دیواس اور اسٹورم کوئینز تھیں۔

2016 میں ویمنز کبڈی چیلنج ٹائٹل جیتنے والی اسٹورم کوئینز ٹیم کی کپتان تیجسوینی بائی نے کہاکہ جب سے 2014 میں پرو کبڈی لیگ شروع ہوئی، ہندوستان میں خواتین کبڈی کھلاڑیوں نے اپنی پیشہ ور کبڈی لیگ کا خواب دیکھا ہے۔ پی کے ایل کا خواتین کا ایڈیشن ہندستان کی ہر خاتون کبڈی کھلاڑی کے خواب کے پورا ہونے جیسا ہو گا۔ نیز اس سے دوسرے ممالک کی خواتین کبڈی کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کا موقع ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ارجن ایوارڈ سے نوازے جانے والی تیجسوینی نے انچیون میں منعقدہ 2014 ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

ہندستان کی معروف خواتین کبڈی کھلاڑیوں کے خیالات کو ہندستان کے معروف مرد کبڈی کھلاڑیوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ ان میں سے ایک اجے ٹھاکر ہیں جنہیں ارجن ایوارڈ کے ساتھ ساتھ پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اجے ٹھاکر نے کہا، "پرو کبڈی نے ہندوستان بھر کے مرد کبڈی کھلاڑیوں کی زندگی بدل دی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اگر مشال اسپورٹس خواتین کی لیگ کا انعقاد کرتا ہے تو اس سے خواتین کبڈی کھلاڑیوں کی زندگیوں پر بھی ایسا ہی اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Bismah Maroof Resigned : بسمہ معروف نے پاکستانی کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ٹھاکر کے بیان کو پرو کبڈی میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ریڈر پردیپ ناروال کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔ پردیپ نے کہا، "پرو کبڈی لیگ کے معیار اور مقبولیت نے ہمیں کبڈی کھلاڑیوں کے طور پر فخر اور عزت حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ ویمنز پی کے ایل ہماری خواتین کھلاڑیوں کے لیے اسی طرح کی پہچان اور احترام کی ضمانت دے گی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details