ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی نے منگل کو یہ اعلان کیا۔ اولمپک مشعل کو ایک ہفتے پہلے جاپان کے نیشنل فٹ بال ٹریننگ سینٹر جی- ولیج میں نمائش کیلئے رکھا گیا تھا اور اسے اس ماہ کے آخر تک فوکوشیما میں نمائش کیلئے رکھا جانا تھا۔
فوکوشیما میں اولمپک مشعل کی نمائش منسوخ - ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی
جاپان کے شہر فوکوشیما میں ٹوکیو اولمپک کی مشعل کی نمائش کوعالمی وبا کورونا وائرس كووڈ -19 کے خطرے کو دیکھتے ہوئے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
فوکوشیما میں اولمپک مشعل کی نمائش منسوخ
جاپان حکومت نے منگل کو ہنگامی حالات کا اعلان کیا تاکہ لوگ گھروں میں رہیں اور تمام کاروبار کو فی الحال بند کیا جائے۔ اس فیصلے کے بعد اولمپک منتظمین نے اولمپک مشعل کی نمائش منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
ٹوکیو اولمپک کو 2021 تک کے لئے پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔
TAGGED:
ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی