اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اولمپک کوالیفائنگ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021 میں

اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں مرد اولمپک کوالیفائنگ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29 جون سے 4 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔

جون۔جولائی 2021 میں اولمپک کوالیفائنگ باسکٹ بال ٹورنامنٹ
جون۔جولائی 2021 میں اولمپک کوالیفائنگ باسکٹ بال ٹورنامنٹ

By

Published : May 16, 2020, 11:43 AM IST

بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن (فيبا) نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ بات چیت کے بعد ان تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ چار کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کینیڈا، کروشیا، لتھوانیا اور سربیا میں کھیلے جائیں گے۔

24 مرد قومی ٹیمیں ان چار کوالیفائنگ ٹورنامنٹوں میں 6-6 ٹیموں کے طور پر حصہ لیں گی۔ سات ٹیمیں 2019 فيبا باسکٹ بال ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپک کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جس میں میزبان جاپان بھی شامل ہے۔

چار ٹورنامنٹوں کے فاتح ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائی کریں گے جس کا انعقاد 23 جولائی سے آٹھ اگست 2021 تک ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details