نئی دہلی:نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے مشن اولمپک سیل نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کو ترکی کے گلوریا اسپورٹس ایرینا میں تربیت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت نے پیر کو ایک ریلیز میں کہا کہ جیولین پھینکنے والے نیرج یکم اپریل کو ترکی کے لیے روانہ ہوں گے اور 61 دن کی تربیت کے بعد 31 مئی کو بھارت واپس لوٹیں گے۔ نیرج نے گزشتہ سال بھی گلوریا اسپورٹس ایرینا میں تربیت حاصل کی تھی۔ وزارت ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت نیرج کے ساتھ ساتھ ان کے کوچ کلاؤس بارٹونیٹز اور ان کے فزیو تھراپسٹ کے سفری اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ بتادیں کہ نیرج چوپڑہ ہریانہ کے پانی پت ضلع کے کھنڈرا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Interview With Javelin Thrower Neeraj Chopra نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ خطاب جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا