اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کی طرز پر انڈین چیس لیگ کرانے کا فیصلہ - شطرنج

آل انڈیا شطرنج فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر سنجے کپور نے کہا کہ 'شطرنج کو گلیمرس لُک دینے کے لیے جلد ہی آئی پی ایل کی طرز پر ایک ہائی پروفائل 'انڈین چیس لیگ' کا آغاز کیا جائے گا۔

Indian Chess League
Indian Chess League

By

Published : Feb 14, 2021, 9:05 PM IST

شطرنج فیڈریشن کے نومنتخب صدر ڈاکٹر سنجے کپور نے شطرنج اولمپیاڈ کے لیے بولی لگانے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ملک کو شطرنج کا سُپر پاور بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں منعقد سالانہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سنجے کپور نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ بھارت دنیا کے لیے شطرنج کا اہم سینٹر بن جائے۔ ہم نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ اور خاکہ تیار کیا ہے۔'

ڈاکٹر سنجے کپور

انہوں نے کہا کہ 'ایک طویل عرصے سے ہم اس کھیل کو مزید مقبول بنانے اور شہرت کی بلندی پر لے جانے کے لیے بین الاقوامی فلیور کے ساتھ 'انڈین چیس لیگ' شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔'

کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین رہ چکے ڈاکٹر سنجے کپور کپور نے بتایا کہ 'فرنچائز ماڈل کا پہلا ایڈیشن اس سال سے ترتیب دیا جائے گا۔'

ڈاکٹر کپور نے مزید کہا کہ 'اے جی ایم میں ویمنز گراں پری کی میزبانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو خواتین چیمپین شپ کا ایک اہم حصہ ہے تاکہ ملک میں خواتین کھلاڑیوں کو بڑا اسٹیج ملے اور شطرنج کا بھی فروغ ملے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم اسکولی سطح پر شطرنج کو مقبول بنانے کے لیے اسکولوں میں پروگرام بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔ ہمارے تمام ریاستوں سے وابستہ افراد بیک وقت اس پر عمل درآمد کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر طالب علم شطرنج کھیلے۔'

اے جی ایم میں لیے گئے دیگر اہم فیصلوں میں تمام کھلاڑیوں کے لیے وِنڈو رجسٹریشن، سینٹر آف ایکسلینس اینڈ آرگنائزیشن آف سُپر ٹورنامنٹ کا قیام بھی شامل ہے۔

فیڈریشن کے جنرل سکریٹری بھرت سنگھ چوہان نے سِنگل وِنڈو رجسٹریشن کے عمل کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اب سے ہر کھلاڑی کو اپنے ضلع، ریاست اور خود ہی اے آئی سی ایف کے لیے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'سینٹر آف ایکسلینس نِچلی سطح پر صلاحیتوں کو نکھارنے اور تربیت دینے میں مدد فراہم کرے گا اور دنیا کی ٹاپ 50 رینکنگ میں بھارت کے کم سے کم 10 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا ہدف ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details