ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لئے ہندوستانی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی شرکت کا چوبیس گھنٹے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزارت نے کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے لئے زیادہ سے زیادہ اضافی معاون عملہ جیسے کوچز، ڈاکٹروں، فزیوتھیراپسٹ کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں، کوچوں اور معاون عملے کے علاوہ دیگر شخص کو بھی اس وقت ٹور پر بھیجا جائے گا جب کسی پروٹوکول کی ضرورت ہو۔
ٹوکیو اولمپکس میں کوئی وزارتی سطح کا وفد نہیں بھیجا جائے گا - روٹوکول کی ضرورت ہو
ٹوکیو میں مقیم ہندوستانی دستے کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے لیے ٹوکیو میں ہندوستان کے سفارت خانے میں ایک اولمپک مشن سیل قائم کیا جا رہا ہے۔
ٹوکیو اولمپکس
یہ بھی پڑھیں: محمڈن اسپورٹنگ کلب میں اقتدار کی لڑائی پہنچی عدالت، حساب و کتاب پیش کرنے کا فرمان
اس انتظام کی روشنی میں، فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی وزارتی سطح کا وفد ٹوکیو اولمپکس نہیں بھیجا جائے گا۔ ٹوکیو میں مقیم ہندوستانی دستہ کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے لئے ٹوکیو میں ہندوستان کے سفارت خانے میں ایک اولمپک مشن سیل قائم کیا جا رہا ہے، تاکہ کھلاڑیوں کو بلا روک ٹوک ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔