اردو

urdu

By

Published : Oct 21, 2022, 8:42 PM IST

ETV Bharat / sports

BCCI President Roger Binnyزخمی کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنا بورڈ کی ترجیح ہے

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر راجر بنی نے جمعہ کو کہا کہ کھلاڑیوں کے اکثر زخمی ہونے کے مسئلہ کو حل کرنا ان کی ترجیح ہے۔BCCI President Roger Binny

زخمی کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنا بورڈ کی ترجیح ہے
زخمی کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنا بورڈ کی ترجیح ہے

بنگلورو:ہندوستانی ٹیم فی الحال ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں شرکت کے لئے آسٹریلیا گئی ہے۔ ہندوستان اتوار کو پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرنے والا ہے، حالانکہ ٹیم کے سرکردہ باؤلر جسپریت بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہیں۔Newly Elected BCCI President Roger Binny On Injured Plaryers

بنی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ جسپریت بمراہ ورلڈ کپ سے 10 دن پہلے زخمی ہو گئے ہیں۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کھلاڑی اتنی آسانی سے کیوں اور کیسے زخمی ہو رہے ہیں، نہ صرف اب بلکہ چار پانچ سال سے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے پاس اچھے کوچ یا کوچز نہیں ہیں۔ یا تو ان پر بوجھ بہت زیادہ ہے یا وہ بہت سارے فارمیٹس کھیل رہے ہیں۔ ہمیں اس پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہی میری اور پورے بورڈ کی ترجیح ہے۔

زخمی کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنا بورڈ کی ترجیح ہے

جب بنی سے پوچھا گیا کہ کیا گھریلو کھلاڑیوں کو سالانہ کنٹریکٹ دیا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بنی نے کہاکہ "میرے خیال میں گھریلو کھلاڑیوں کی بہت اچھی طرح دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ ان کے پاس اچھی سہولیات ہیں، وہ اچھی جگہوں پر رہتے ہیں۔ اس وقت اس کی ضرورت نہیں ہے۔"

انہوں نے کہاکہ "رنجی ٹرافی کی سطح کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ پریمیئر ٹورنامنٹ ہے۔ رنجی کے ساتھ آپ کے پاس دلیپ ٹرافی اور ایرانی کپ ہے۔ کتنے لوگوں کو معلوم تھا کہ ایرانی کپ ایک ماہ پہلے ہوا تھا؟ ہمارا ایک کلچر ہے۔ کرکٹ شائقین کو اس کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:Mamata Support Ganguly ممتا ایک بار پھر سوربھ گنگولی کی حمایت میں کھل کر سامنے آئیں

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے 2018 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اس موضوع پر زور دیا تھا، حالانکہ بنی کے لیے یہ ترجیح نہیں ہے۔بنی سے ایشیا کپ 2023 کے لیے ہندوستان کے دورہ پاکستان پر بھی سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور ٹورنامنٹ تیسرے مقام پر کھیلا جائے گا۔

بنی نے کہاکہ "یہ بی سی سی آئی کا مطالبہ نہیں ہے۔ ہمیں دورے کے لیے حکومت کی منظوری کی ضرورت ہے۔ چاہے ہم باہر جائیں یا ٹیمیں ملک میں آئیں، ہمیں منظوری کی ضرورت ہے۔ ہم خود فیصلے نہیں کر سکتے۔ ہمیں فیصلہ کے لئے حکومت پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ ہم نے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔Newly Elected BCCI President Roger Binny On Injured Plaryers

ABOUT THE AUTHOR

...view details