اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیت کر نیا قومی ریکارڈ قائم کیا

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرو کے ماہر نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس کے بعد پہلی بار فن لینڈ پاو نورمی گیمز 2022 میں بھالا پھینکا۔ 24 سالہ نیرج چوپڑا نے 89.30 میٹر کے بہترین تھرو ریکارڈ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ Tokyo Olympic Gold Medalist Neeraj Chopra

Tokyo Olympic gold medalist Neeraj Chopra
ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا

By

Published : Jun 16, 2022, 1:17 PM IST

ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے فن لینڈ کے شہر تُرکو میں پاو نورمی گیمز 2022 میں جیولن تھرو ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر اپنا ہی قومی ریکارڈ توڑ دیا۔ 24 سالہ چوپڑا نے 89.30 میٹر کا بہترین تھرو ریکارڈ کیا۔ تاہم فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر سے پیچھے رہے جنہوں نے 89.83 میٹر کے ذاتی بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔ موجودہ عالمی چیمپیئن گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 86.60 میٹر کے فاصلے کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ Neeraj Chopra Keeps Marching Ahead

گزشتہ برس اگست میں ٹوکیو میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد فن لینڈ میں نیرج کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔ نیرج چوپڑا نے کہا 'بہت اچھا مقابلہ ہے اور میں اپنے ذاتی بہترین اور قومی ریکارڈ پر بہت خوش ہوں۔ اولیور (ہیلینڈر) کے پاس زبردست تکنیک تھی۔ میں چار دن بعد کیورٹین میں اگلا میچ کھیلوں گا۔ لندن 2012 کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ 10 افراد کے مقامبلے میں 84.02 میٹر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ ٹوکیو اولمپک کے سلور میڈلسٹ جمہوریہ چیک کے جیکوب واڈلج 83.91 میٹر کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔ نیرج چوپڑا نے کہا کہ قومی ریکارڈ توڑنے کے بعد مزید بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔ Neeraj Chpora Wins Silver Medal in Finland

ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا

نیا انفرادی قومی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد نیرج چوپڑا نے کہا کہ وہ مزید بہتری کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد یہ میرا پہلا مقابلہ تھا اور یہ واقعی اچھا تھا کیونکہ پہلے ایونٹ میں ہی میں نے اپنا ذاتی ریکارڈ توڑا اور چاندی کا تمغہ جیتا۔ اب میں اگلے چند ٹورنامنٹس کی تیاری کر رہا ہوں جو اس سے بھی بڑے ہیں۔ اس ایونٹ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اب ان کا مقصد پاو نورمی گیمز میں جو کچھ سیکھا ہے اس میں بہتری لانا ہے۔ نیرج نے کہا 'میں نے یہاں ایک اچھی شروعات کی ہے، لہذا اس نے مجھے یقینی طور پر اعتماد دیا ہے کہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہوں اور میں یہاں سے خامیوں کو دور کروں گا اور انہیں بڑے ایونٹ کے لیے بہتر بناؤں گا۔

واضح رہے کہ نیرج چوپڑا فی الحال کوورٹن فن لینڈ میں اسٹاک ہوم میں ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کے لیے تربیت لے رہے ہیں، جو وزارت کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (TOPS) کا حصہ ہے جو کھلاڑیوں کو انفرادی مدد فراہم کرتی ہے۔ پچھلے سال ٹوکیو میں اولمپکس کے بعد سے نیرج چوپڑا کے تمام غیر ملکی دوروں کو وزارت کی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (TOPS) کے تحت فنڈ کیا گیا ہے۔ اس سال کے آخر میں نیرج عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیں گے اس کے بعد اگست میں دولت مشترکہ کھیل ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details