اردو

urdu

By

Published : Mar 12, 2020, 5:23 PM IST

ETV Bharat / sports

کورونا وائرس کے باعث این بی اے سیشن ملتوی

این بی اے کھلاڑی کے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی رپورٹ مثبت ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے سیشن کا غیرمعائنہ مد ت کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کورونا وائرس کے باعث این بی اے سیشن ملتوی
کورونا وائرس کے باعث این بی اے سیشن ملتوی

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث این بی اے سیشن ملتوی

این بی اے نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اتاج جیج کلب کے ایک کھلاڑی کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس کے بعد اتاج جیج اور اوکلہوما سٹی تھنڈر کے مابین چل رہے میچ کو منسوخ کردیا گیا۔

این بی اے آج رات ہونے والے مقابلے کے ختم ہونے کے بعد اگلی اطلاع تک کھیل کو معطل کررہا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث این بی اے سیشن ملتوی

انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب میچ ختم ہونے کے بعد کھلاڑی کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ مثبت رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی این بی اے سیشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منتظمین کاکہنا ہے کہ این بی اے کو آئندہ نوٹس تک کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ گیا ہے۔ نوٹس موصول ہونے کے بعد نئے سیشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ حالات میں بہتری آنے کے فوراًبعد ہی این بی اے سیشن کادوبارہ آغاز کرایا گیا جائے گا ۔ کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details