اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022: محمد سمیع کا سلیکشن نہ ہونا حیران کن یا نہیں؟

متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2022 کے لیے بھارت کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں فاسٹ بولر محمد سمیع کو جگہ نہیں دی گئی۔ زخمی ہونے کی وجہ سے جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل کی غیر موجودگی میں توقع تھی کہ سمیع دبئی اور شارجہ کی پچوں پر نئی گیند بازی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ Mohammed Shami's Non-Selection For 2022 Asia Cup

Mohammed Shami's Non-Selection For 2022 Asia Cup: Is It A 'Surprise' Or Not?
ایشیا کپ 2022 میں محمد سمیع کا نہ ہونا حیران کن یا نہیں؟

By

Published : Aug 10, 2022, 5:30 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، اویش خان اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو تیز گیند بازوں کی فہرست میں جگہ دی ہے، جب کہ محمد سمیع کو ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر بہت سے مداح حیران ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے لیے بھی کافی اہم ہے۔ Mohammed Shami's Non-Selection For 2022 Asia Cup, Is It A Surprise

فالو دی بلوز شو میں بھارت کے سابق کرکٹر اور سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین، کرشناماچاری سری کانت نے کہاکہ "اگر میں سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین ہوتا، تو میری ٹیم میں سمیع ہوتا۔ مجھے لگتا ہے میں سمیع کو نظر انداز نہیں کرتا۔ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے سپر 10 مرحلے سے باہر ہونے کے بعد سمیع نے بھارت کے لیے T20 نہیں کھیلا ہے۔ اس کے بعد بھارت نے بمراہ، ہرشل، بھونیشور، اویش، ارشدیپ، دیپک چاہر، محمد سراج، عمران ملک اور شاردول ٹھاکر کو T20 میں تیز گیند بازوں کے فہرست میں موقع دیا ہے (بشمول پانڈیا)۔ ایسا نہیں کہ سمیع کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں:

اعداد و شمار کے مطابق سمیع کا ٹی 20 ریکارڈ اتنا متاثر کن نہیں رہا جتنا ان کے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز رہا ہے۔ ٹی 20 میں سمیع نے 31.55 کی اوسط اور 9.54 کی اکانومی ریٹ سے 18 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو ان کے آئی پی ایل کیریئر کی اوسط 29.19 اور 8.52 کی اکانومی ریٹ سے زیادہ ہے۔ سال 2018 کے سیزن تک ان کی آئی پی ایل وکٹیں متاثر کن نہیں تھیں۔ تاہم IPL 2019، 2020 اور 2021 میں بالترتیب 8.68، 8.57 اور 7.50 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 19، 20 اور 19 وکٹیں لینے کے بعد، سمیع T20 ورلڈ کپ کے لیے گئے۔ جہاں انہوں نے پانچ میچوں میں 23.33 کی اوسط اور 8.84 کے اکانومی ریٹ سے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

لیکن وہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے جہاں دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے بولنگ کرنا مشکل تھا۔ انہوں نے افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف چھ وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے سے پہلے ہی ناک آؤٹ ہو گیا۔ تاہم، سمیع نے گجرات ٹائٹنز کی آئی پی ایل 2021 ٹرافی میں 8 کی اکانومی ریٹ پر 20 وکٹیں لیں جو سب کو متاثر کیے۔

آئی پی ایل 2021 میں سمیع نے پاور پلے میں بھی 11 وکٹیں حاصل کیں، جو چنئی سپر کنگز کے تیز گیند باز مکیش چودھری کے برابر تھی۔ آئی پی ایل 2021 کی پچوں میں جہاں گیند بازوں کو کچھ مدد مل رہی تھی، سمیع بلے بازوں کو پریشان کرنے میں کامیاب رہے۔ لیکن بھارت کے پاس بمراہ، بھونیشور اور ارشدیپ کی شکل میں پاور پلے آپشنز بھی ہیں۔ چاہر کو چوٹ کے باعث واپسی کے لیے ایشیا کپ میں بیک اپ کھلاڑی کے طور پر اعلان کیا گیا ہے، تاہم سمیع کو جگہ نہیں دی گئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details