اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شوماکر علاج کے لیے پیرس کے اسپتال میں داخل - علاج کے لیے پیرس کے اسپتال میں داخ

فارمولا ون کار ریسنگ کے لیجنڈ جرمن ڈرائیور میخائل شوماکر کو اسٹیم سیل کے ذریعے علاج کے لیے پیرس کے ایک اسپتال میں داخل کر ایا گیا ہے۔ جہاں معروف فرانسیسی سرجن فیلیپ میناش شوماکر کا اسٹیم سیل کے ذریعے علاج کریں گے۔

شوماکر علاج کے لیے پیرس کے اسپتال میں داخل

By

Published : Sep 12, 2019, 11:48 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:57 AM IST

سرجن میناش کا شمار ان ڈاکٹروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے دل کی دھڑکن بند ہونے کا علاج سیل سرجری سے کرنے کی ابتدا کی تھی۔

واضح رہے کہ میخائل شوماکر پانچ سال قبل ہوئے حادثے کے بعد سے کبھی عوامی سطح پر دکھائی نہیں دیے۔ اب امراض قلب کے ایک بہت ہی معروف سرجن ان کی اسٹیم سیل تھیراپی کر رہے ہیں۔فرانسیسی اخبار 'لے پاریزیاں‘ کے مطابق میخائل شوماکر کا پیرس کے جیورجز پومپیڈؤ اسپتال کے امراض دل کے وارڈ میں علاج ہو گا۔

شوماکر علاج کے لیے پیرس کے اسپتال میں داخل

میخائل شوماکر کا شمار فارمولا ون کار ریسنگ کے کامیاب ترین ڈرائیوروں میں ہوتا ہے۔ وہ سات مرتبہ عالمی چمپئن رہے اور انہوں نے تقریبا اپنے پچیس سالہ کیریئر میں 91 مرتبہ گرینڈ پری ریس جیتیں۔

29 دسمبر 2013 کو میخائل شوماکر فرانس کے تفریحی مقام میریبل میں اسکیئنگ کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں سوئٹزرلینڈ کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی زندگی بچانے کے لیے انہیں مصنوعی طور پر بے ہوش کر دیا تھا۔ کئی ماہ اسی حالت میں رہنے کے بعد میخائل شوماکر کو جرمنی میں ان کے گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details