اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Paris Olympics پیرس اولمپکس 2024 میں آرٹسٹک تیراکی مقابلے میں پہلی بار مرد ایتھلیٹ ہوں گے اہل - رٹسٹک تیراکی مقابلے میں مرد ایتھلیٹ ہوں اہل

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے 2024 پیرس اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار مردوں کو اولمپک آرٹسٹک (فنکارانہ) تیراکی میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ ورلڈ ایکواٹکس نے اس کا اعلان کیا۔Paris Olympics

پیرس اولمپکس 2024 میں آرٹسٹک تیراکی مقابلے میں پہلی بار مرد ایتھلیٹ ہوں اہل
پیرس اولمپکس 2024 میں آرٹسٹک تیراکی مقابلے میں پہلی بار مرد ایتھلیٹ ہوں اہل

By

Published : Dec 23, 2022, 7:14 PM IST

لوسانے: بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے 2024 پیرس اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار مردوں کو اولمپک آرٹسٹک (فنکارانہ) تیراکی میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ ورلڈ ایکواٹکس نے اس کا اعلان کیا۔Men's Swimming Artist Can Compete In Paris Olympics 2024

ورلڈ ایکواٹکس نے بتایا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے پیرس 2024 میں مردوں کو آرٹسٹک تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے آبی کھیلوں کے عالمی گھر کے لیے اپنی منظوری دے دی ہے۔ ورلڈ ایکواٹکس کے مطابق آئی او سی نے فی ٹیم زیادہ سے زیادہ دو مرد مدمقابل کےساتھ آرٹسٹک تیراکی ٹیم کے مقابلے میں مردوں کی شرکت کی منظوری دی ۔ آرٹسٹک تیراکی 1984 سے اولمپک پروگرام میں شامل ہے۔ اب تک صرف خواتین ہی اس کھیل کا حصہ بنتی تھیں۔

مردوں کو 2015 سے ایف آئی این اے ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں اس کھیل میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ مرد اس ایتھلیٹ ٹیم ایونٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:Bisleri Partnership with Gujarat Titans بسلیری نے گجرات ٹائٹنز کے ساتھ شراکت داری کی

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں آٹھ مدمقابل ہوں گے۔ نئے قوانین اولمپک گیمز میں فی ٹیم میں زیادہ سے زیادہ دو مرد وں کو مقابلے کرنےکی اجازت دیں گے۔ورلڈ ایکواٹکس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 10 ٹیموں کے کھیلنے کی توقع ہے۔Men's Swimming Artist Can Compete In Paris Olympics 2024

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details