اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Malaysia Open ملائیشیا اوپن: جولی-گوپی چند دوسرے راؤنڈ میں، سائنا، سری کانت باہر - جولی گوپی چند دوسرے راؤنڈ میں

تریشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی خواتین ڈبلز جوڑی منگل کو پہلے مرحلے میں ہانگ کانگ کی پی ایل یونگ اور این ٹی ینگ کو شکست دے کر ملائیشیا اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی۔Malaysia Open

ملائیشیا اوپن: جولی-گوپی چند دوسرے راؤنڈ میں، سائنا، سری کانت باہر
ملائیشیا اوپن: جولی-گوپی چند دوسرے راؤنڈ میں، سائنا، سری کانت باہر

By

Published : Jan 10, 2023, 9:03 PM IST

کوالالمپور:جولی-گوپی چند کی ہندوستانی جوڑی نے ینگ بہنوں کو کورٹ-3 پر 35 منٹ کے مقابلے میں 21-19، 21-14 سے شکست دی۔ دوسرے مرحلے میں ہندوستانی ڈبلز کا مقابلہ بلغاریائی جوڑی اسٹیفنی اسٹووا اور گیبریلا اسٹووا سے ہوگا۔Malaysia Open 2023:Jolie And Gopi Enter Second Round,Saina And Srikanth Out

دو بار کامن ویلتھ گیمز کی چمپئن سائنا نہوال کو تاہم خواتین کے سنگلز میں پہلے مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سائنا خواتین کے سنگلز مقابلے میں چین کی ہان یو سے 12-21، 21-17، 12-21 سے شکست کھا کر باہر ہوگئیں۔

2022 میں کئی چوٹوں کی وجہ سے عالمی درجہ بندی میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکی سائنا نے پہلے گیم میں پیچھے رہنے کے بعد دوسرا گیم جیتا۔ تاہم فیصلہ کن میچ میں ہان یو نے ابتدائی برتری حاصل کی اور آسانی سے گیم اور میچ جیت لیا۔

سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت بھی مردوں کے سنگلز کے پہلے مرحلے میں جاپان کے کینٹا نشیموٹو سے شکست کھانے کے بعد باہر ہو گئے۔ سری کانت نے اس سے پہلے چھ میں سے پانچ میچوں میں نشیموٹو کو شکست دی تھی لیکن یہاں جاپانی کھلاڑی نے سری کانت کو سیدھے گیمز میں 21-19، 21-14 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:Hugo Lloris Retirement فرانس ٹیم کے کپتان ہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہا

دریں اثنا، ملائیشیا اوپن میں اکرشی کشیپ کی مہم خواتین کے سنگلز کے پہلے مرحلے میں چائنیز تائپے کی وین چی سو سے 10-21، 8-21 سے شکست کھانے کے بعد ختم ہوگئی۔ کرشن پرساد گرگ اور وشنو پنجالا کی مردوں کے ڈبلز جوڑی کو بھی پہلے مرحلے میں کوریا کے کانگ من ہیوک اور سیو سیونگجے کے ہاتھوں 10-21، 18-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔Malaysia Open 2023:Jolie And Gopi Enter Second Round,Saina And Srikanth Out

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details