اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کھلاڑیوں کا انشورنس: مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست - کھیل اور بہبودنوجوانان محکمہ

مدھیہ پردیش نے کھلاڑیوں کو انشورنس دینے والی ملک کی پہلی ریاست بننے کا اعزازحاصل کرلیا۔ کھیل اور بہبود محکمہ کی طرف سے مختلف کھیل اکیڈمیز کے 822 کھلاڑیوں کو محکمہ کی طرف سے ہیلتھ اور میڈیکل انشورنس کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔

کھلاڑیوں کا انشورنس

By

Published : Nov 2, 2019, 11:19 PM IST

محکمہ کی آج جاری ریلیز کے مطابق طبی انشورنس کے تحت ملک کے چنندہ اسپتالوں میں سے کسی بھی اسپتال میں کھلاڑی اپنا بہتر علاج کروا سکتے ہیں۔اس کے لیے انہیں دو لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔

اسی طرح کھلاڑی کا پانچ لاکھ کی زندگی بیمہ بھی کرایا گیا ہے۔اس کے علاوہ اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے کھلاڑیوں کے والدین کو بھی لائف انشورنس میں شامل کیا گیا ہے۔

کھیل منتظم ڈا کٹر سری تھاؤسین نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کھیل اور بہبود نوجوانان کے وزیر جیتو پٹواری کی پہل پر اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی طرح ریاست کے باصلاحیت قومی کھلاڑیوں کو بھی طبی / حادثے کی انشورینس پالیسي کا فائدہ اٹھانے کے لئے محکمہ کی طرف سے ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے کئی باصلاحیت کھلاڑی مقابلہ یا مشق کے دوران زخمی ہو جاتے ہیں یا اتفاقی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔کھلاڑیوں / سرپرستوں کی اقتصادی حالت بہتر نہ ہونے کی حالت میں انہیں کافی طبی امداد نہیں مل پاتی ہے جس سے بے وقت ہی صلاحیت کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔اس صورت حال کو پیش نظر کھلاڑیوں کے طبی، حادثے اور زندگی کا انشورینس کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھیل ایسوسی ایشن / فیڈریشن سے قومی کھیلوں میں مدھیہ پردیش کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی جانکاری حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ انہیں بھی اس منصوبہ کا فوری فائدہ دلایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details