لوسیل: ارجنٹینا کے کپتان اور قد آور فٹبالر لیونیل میسی نے اعلان کیا ہے کہ 2022 فیفا ورلڈ کپ کا فائنل ان کا ورلڈ کپ کا آخری میچ ہوگا یہاں لوسیل اسٹیڈیم میں منگل کے روز ہونے والے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر چھٹی بار فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ مراکش یا فرانس سے ہوگا میسی نے میچ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کارنامہ سرانجام دے کر بہت خوش ہوں۔ فائنل کھیل کر ورلڈ کپ میں ہمارا سفر ختم کرنا بہت خاص تجربہ ہوگا۔ اگلا (ورلڈ کپ) کئی سالوں بعد ہوگا اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اس وقت کھیل سکوں گا۔ یہ میرا ورلڈ کپ سفر ختم کرنے کا بہترین موقع ہے۔"Lionel Messi last World Cup appearance
35 سالہ ارجنٹائنی کپتان اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، جب کہ ڈیاگو میراڈونا اور جیویر مسکارانو صرف چار بار ٹاپ اسٹیج پر ارجنٹینا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ میسی ارجنٹینا کے لیے ٹاپ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ انہوں نے 34ویں منٹ میں کروشیا کے خلاف گول کیا۔Lionel Messi last World Cup appearance