اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جرمن گراں پری: لوئیس ہیملٹن کی جیت

جرمن گراں پری کے لیے ہونے والی کوالیفائنگ ریس میں موجودہ ورلڈ چیمپیئن لوئیس ہیملٹن نے پول پوزیشن حاصل کی۔

لوئیس ہیملٹن

By

Published : Jul 28, 2019, 3:15 PM IST

مرسڈیز کے ڈرائیور لوئیس ہیملٹن نے جرمن گراں پری کوالیفائنگ ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فیراری کے ڈرائیور سبستیان ویٹل اور چارلس لیریک کو کار میں خرابی کی وجہ سے ریس سے ہٹنا پڑا۔

موجودہ ورلڈ چیمپیئن برطانیہ کے لوئیس ہیملٹن اپنے کریئر میں 87 ویں مرتبہ پول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریڈ بل کے ڈرائیور مارک ورسٹیپن دوسرے اور مرسڈیز کے ہی ڈرائیور والٹیری بوٹاس تیسرے نمبر پر رہے۔

ریس کے بعد ہیملٹن نے ٹویٹ کیا کہ 'میں نہیں جانتا کہ آج ہم نے یہ کیسے کیا اور میں یہ بھی نہیں جانتا کہ فیراری کے ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا۔

ورلڈ چیمپیئن لوئیس ہیملٹن نے پول پوزیشن حاصل کی، ویڈیو

اس کے علاوہ فیراری کے ڈرائیور سبستیان ویٹل نے کہا کہ شاید کار کے ٹربے میں کچھ ٹوٹ گیا تھا، یہ میرے لئے بہت ہی مایوس کن بات ہے، حالاںکہ کار اچھی لگ رہی تھی لیکن میں نے ایک بڑا موقع گںوادیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details