کوالالمپور: بھارتی اسٹار شٹلر لکشیہ سین بی ڈبلیو ایف کی طرف سے جاری تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں مردوں کے سنگلز زمرے میں دو مقام کی چھلانگ لگا کر چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں، جو ان کے کریئر کی اب تک کی بہترین رینکنگ ہے۔ سین نے گزشتہ جنوری میں انڈیا اوپن بی ڈبلیو ایف سپر 500 ٹورنامنٹ اور مارچ میں باوقار آل انگلینڈ اوپن سپر 1000 ٹورنامنٹ میں چاندی کے تمغے جیتنے کے بعد اس سال کے شروع میں ٹاپ 10 میں جگہ بنائی تھی۔ Lakshya Sen position in BWF rankings
کدامبی سری کانت منگل کو جاری کی گئی بی ڈبلیو ایف مردوں کی سنگلز رینکنگ میں 11 ویں اور فارم میں چل رہے ایچ ایس پرنائے 12 ویں نمبر پر ہیں۔ خواتین میں پی وی سندھو سنگلز زمرے میں پانچویں نمبر پر رہیں، جب کہ مردوں کی ڈبلز جوڑی ستوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے کیریئر کی بہترین عالمی نمبر سات پوزیشن حاصل کی۔