اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی اواے نے اولمپک ملتوی کرنے کے فیصلے کا کیا خیر مقدم - سیکرٹری جنرل راجیو مہتا

آئی اواے نے ٹوکیو اولمپک کو 2021 تک ملتوی کرنے کےمیزبان ملک جاپان اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

آئی اواے نے اولمپک ملتوی کرنے کے فیصلے کا کیا خیر مقدم
آئی اواے نے اولمپک ملتوی کرنے کے فیصلے کا کیا خیر مقدم

By

Published : Mar 24, 2020, 10:43 PM IST


بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل راجیو مہتا نے منگل کو کہا کہ آئی اواے جاپان اور آئی او سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس فیصلے کو لینے سے پہلے آئی او سی، منتظمین اور تمام متعلقہ کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔

آئی اواے نے اولمپک ملتوی کرنے کے فیصلے کا کیا خیر مقدم

اس فیصلے سے ہمارے کھلاڑیوں کو کافی راحت ملی ہے جو اس وبا کے دوران اپنی ٹریننگ کو لے کر فکر میں پڑے ہوئے تھے کہ اب سے چار ماہ بعد وہ اپنی بہترین کارکردگی کس طرح کر پائیں گے۔

مہتا نے کہاکہ ملک میں عائد لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد آئی اواے، کھلاڑیوں، تمام گیمز فیڈریشنوں اور اسپانسرز کے ساتھ ملاقات کرکے آگے کی حکمت عملی پر غور کرے گا۔

آئی اواے سیکرٹری جنرل نے اس سے پہلے کل کہا تھاکہ ہم کورونا سے پیدا خوفناک صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم اگلے ایک ماہ تک ویٹ اینڈ واچ کی پالیسی پر چلیں گے اور ہم کوئی فیصلہ آئی او سی اور وزارت کھیل کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی لیں گے۔

آئی اواے نے اولمپک ملتوی کرنے کے فیصلے کا کیا خیر مقدم
ہندستان میں کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے معاملے 500 کے پار پہنچ گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اب تک 519 مریضوں میں 'كووڈ -19' کے انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ان میں نو افراد کی موت ہو چکی ہے، 40 لوگ اس بیماری سے مکمل طور صحتیاب ہو کر اسپتال سے چھٹی پا چکے ہیں جبکہ 470 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ملک میں کورونا کے مصدقہ معاملات میں 476 ہندستانی اور 43 غیر ملکی شہری ہیں۔ اب تک 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے تک اس وبا کا انفیکشن پھیل چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details