اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ITF Suspend Russia: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے روس کی رکنیت معطل کی

یوکرین پر حملے Ukraine Invasion کے خلاف انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کی رکنیت معطل کردی۔

By

Published : Mar 2, 2022, 3:51 PM IST

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اس کے خلاف مغربی ممالک اور ان کے زیر تسلط اداروں کی پابندیوں اور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلاروس کی ٹینس رکنیت معطل کر دی، International Tennis Federation suspends Russia ساتھ ہی دونوں ممالک میں کسی بھی ٹینس ایونٹ کے انعقاد پر پابندی لگا دی۔

دوسری جانب یوکرینی کھلاڑی سویتولینا نے روسی حریف پوٹا پوا کے خلاف نیوٹرل فلیگ میں کھیلنے کی شرط پر میچ کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن نے یوکرین کے بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ کی۔

بورڈ کا اجلاس کل آئی او سی کے اس اعلان کے بعد ہوا جس میں اسپورٹس فیڈریشنز نے روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔

روس اور بیلاروس کو ٹینس میں ٹیم ایونٹس سے فوری طور پر باہر کر دیا گیا ہے لیکن مردوں کے عالمی نمبر 1 ڈینیئل میدویدیف کی طرح انفرادی کھلاڑیوں کو دنیا بھر کے ٹورنامنٹس میں کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے بورڈ نے یوکرین پر روسی حملے کے خلاف کھیل کے ردعمل کا فیصلہ کرنے کے لیے میٹنگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details