بھارت نے ورلڈ کپ سے قبل اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں ویسٹ انڈیز کو منگل کے روز 81 رن سے شکست دی۔ اس سے قبل اتوار کو بھارت نے جنوبی افریقہ پر ایک دیگر پریکٹس میچ میں جیت درج کی تھی، بھارت نے اپنے دونوں پریکٹس میچ جیت کر اہم ٹورنامنٹ میں داخلہ حاصل کیا تھا۔India Defeated West Indies in a Practice Match
اسمرتی مندھانا (66) اور دپتی شرما (51) کی نصف سنچریوں سے بھارت کو 258 رنز کا اسکور بنایا اور پھر شاندار گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کونو وکٹ پر 177 تک محدود کردیا دوسری گیند پر شیفالی ورما کے آؤٹ ہونے کے بعد مندھانا اور دپتی نے دوسری وکٹ کے لیے 117 رنز کی شراکت قائم کی۔
شیفالی کی خراب فارم جاری رہی۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے اور پانچویں ون ڈے میں صرف 0 اور 9 کا ہی اسکور کر سکی تھیں، لیکن ہندوستان کو مندھانا کی فارم سے راحت ملے گی، جنہوں نے بدھ کے روز پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل 67 گیندوں میں 66 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں شبنم اسماعیل کی گیند مندھانا کے سر میں لگی جس کے بعد انہیں ریٹائر ہرٹ ہونا پڑا تھا۔
متھالی راج اور یاستیکا بھاٹیا نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف 30 اور 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ چیری این فیزر نے مندھانا کو آؤٹ کرنے کے بعد ہندوستان ایک وقت مشکل میں تھا جب انہوں نے 53 رنز کے اندر تین وکٹیں گنوا دیں۔ ہندوستان کا اسکور 27 اوورز میں 142 سے سیدھا 37 اوور میں 195 رن پر 5 ہو گیا۔ فریزر نے دپتی کو بھی آؤٹ کیا اور پانچ اووروں میں 24 رن دے کر دو وکٹ لئے۔