ہریانہ کے جھجھر ضلع کے چھارا گاؤں کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پہلوان دیپک پنیا کی ماں کرشنا کا کل رات تقریبا ڈھائی بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ان کی آخری رسومات آج کر دی گئیں ۔ دیپک کے والد سبھاش بھی پہلوان ہیں۔کرشنا کے خاندان میں دو بیٹیاں بھی ہیں جن کی شادی ہو چکی ہے۔
پہلوان دیپک پنیا کی ماں چل بسی - پہلوان دیپک پنیا کی ماں کرشنا چل بسی
عالمی چمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ اور ملک کو ٹوکیو اولمپک کا کوٹہ دلا نے والے پہلوان دیپک پنیا کی ماں کرشنا دیوی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔وہ 46 برس کی تھیں۔
دیپک کی ماں کی اخری رسومات میں ان کے گرو مہابلی ستپال، دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار اور پہلوان سمیت نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مہابلی ستپال نے کرشنا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان پہلوان اور ان کے خاندان کو تسلی دی۔
20 سالہ دیپک مہابلی ستپال کے چھترسال اسٹیڈیم اکھاڑے میں مشق کرتے ہیں۔دیپک نے گزشتہ سال عالمی چمپئن شپ میں 86 کلوگرام فری اسٹائل کلاس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور ہندوستان کو ٹوکیو اولمپک کے لیے کوٹہ دلایا تھا۔