نئی دہلی:بھارتی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے کوچ ایگور اسٹیمک نے بدھ سے کولکتہ میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے منگل کو 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ بھارتی ٹیم کولکتہ میں پانچ روزہ کیمپ میں حصہ لے گی جس کے بعد وہ 22 سے 28 مارچ تک کھمان لمپک اسٹیڈیم میں سہ ملکی بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلنے امپھال روانہ ہوگی۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کا مقابلہ میانمار اور کرغز جمہوریہ سے ہوگا۔ کیمپ کے لیے منتخب 23 میں سے 14 کھلاڑی بدھ کو امپھال پہنچیں گے۔ دیگر نو (بنگلور ایف سی اور اے ٹی کے موہن باغان ایف سی کے کھلاڑی) انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) فائنل کے ایک دن بعد کیمپ میں شامل ہوں گے۔ اسٹیمک نے 11 اضافی کھلاڑیوں کو بھی نامزد کیا ہے جنہیں ضرورت پڑنے پر کیمپ میں بلایا جائے گا۔ سہ ملکی ٹورنامنٹ کے لیے 23 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست کا اعلان آئی ایس ایل فائنل کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
بھارت کا 23 رکنی دستہ: