اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نشانے بازی میں بھارت کو طلائی تمغہ

جرمنی کے شہر میونخ میں جاری نشانے بازی کے عالمی کپ میں 17 سالہ بھارتی نشانے باز سوربھ چودھری نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

نشانے بازی میں بھارت کو طلائی تمغہ

By

Published : May 27, 2019, 11:55 PM IST

انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن کے عالمی کپ میں مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سوربھ نے 246.3 پوائنٹس کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

آئی ایس ایس ایف ٹویٹ

واضح رہے کہ اس سیزن میں سوربھ کا دوسرا طلائی تمغہ جیتا ہے۔

فائنل مقابلے میں انہوں نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ مقابلہ جیتا ہے۔

سوربھ نے فائنل میں 246.3 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ اس سے قبل ان کا ریکارڈ 245 پوائنٹس کا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details