یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ 24 جولائی سے 9 اگست تک منعقدہ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی ملک کے باشندے دل سے حمایت کریں گے۔
اولمپک 2020 کے کھیلوں میں لاکھوں شہریوں کی نیک تمنائیں اور دعاؤں کی تقویت بھارتی دستے کے ساتھ موجود رہےگی۔
انہوں نے کہا کہ اسی برس اولمپک کھیلوں کا انعقاد ٹوکیو میں کھیلا جائے گا۔
روایتی طور پر بہت سے کھیلوں میں بھارت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے، ہماری نئی نسل کے کھلاڑیوں اور ایتھلیٹوں نے حالیہ برسوں میں بہت سے کھیلوں کے مقابلوں میں ملک کا نام بلند کیا ہے۔
صدر کووند کی کھلاڑیوں کو نیک خواہشات بھارتی کھلاڑیوں نے 1920 کے سمر اولمپکس کے ہر ایڈیشن میں حصہ لیا ہے گرچہ انہوں نے پیرس میں ہونے والے 1900 کے کھیلوں میں اپنی باضابطہ حاضری درج کرائی ہے۔
واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کے منعقد ہونے میں قریب چھ ماہ باقی ہیں اور بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کو امید ہے کہ وہ کم از کم 120-125 کھلاڑیوں کی ایک ٹیم جاپانی دارالحکومت میں بھیجے گی۔
برازیل کے دارالحکومت میں منعقدہ اولمپک گیمز 2016 میں بھارت نے آخری بار دو تمغے جیتے تھے اور اس مرتبہ توقع کی جارہی ہے کہ بھارت ان کھیلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔