اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asian Champions Trophy جاپان نے بھارتی ہاکی ٹیم کو برابری پر روکا - بھارت بمقابلہ جاپان ہاکی میچ

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان نے بھارتی ہاکی ٹیم کو برابری پر روک دیا۔ بھارت نے اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں ملیشیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ India vs Japan Hockey Match

جاپان نے بھارتی ہاکی ٹیم کو برابری پر روکا
جاپان نے بھارتی ہاکی ٹیم کو برابری پر روکا

By

Published : Aug 5, 2023, 11:55 AM IST

چنئی:تقریبا چھ ماہ قبل ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں 8-0 کی ذلت آمیز شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جاپان نے جمعہ کے روز یہاں ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 1-1 کی برابری پر روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس میچ کے بعد بھارت نے اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں ملیشیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جب کہ جاپان نے ایک پوائنٹ کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا ہے۔ جاپان کے کین ناگایوشی کو 'ہیرو آف دی میچ' قرار دیا گیا جنہوں نے ہندوستان کے خلاف واحد گول کیا۔

ہندوستان نے پورے میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ دوسری جانب جاپان کا دفاع بھی شاندار رہا۔ ہندوستان کو میچ کے دوران مجموعی طور پر 14 پنالٹی کارنر ملے جن میں وہ صرف ایک کو گول میں کنورٹ کر سکا جبکہ جاپان نے اپنے حاصل کردہ دو پنالٹی کارنر میں سے صرف ایک کو گول میں تبدیل کیا۔ اب ہندوستان کا مقابلہ اتوار کے روز ملیشیا سے ہوگا۔ میچ کے بعد ہندوستانی کپتان ہرمن پریت اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئیں اور ہندوستان کے 13 پنالٹی کارنرز کا دفاع کرنے پر جاپان کے دفاع کی بھی تعریف کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details