اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Junior World Cup 2023 جونیئر ورلڈ کپ 2023 کے پول سی میں ہندوستان - ملائیشیا کے کوالالمپور میں

ایف آئی ایچ جونیئر مینز ورلڈ کپ 2023 فارمیٹ کے مطابق پول مرحلے میں ہر ٹیم اپنے اپنے پول میں باقی تین ٹیموں سے ایک بار کھیلے گی۔ ہر پول سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچیں گی۔

جونیئر ورلڈ کپ 2023 کے پول سی میں ہندوستان
جونیئر ورلڈ کپ 2023 کے پول سی میں ہندوستان

By

Published : Jun 24, 2023, 6:49 PM IST

نئی دہلی: ملائیشیا کے کوالالمپور میں 5 سے 16 دسمبر کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) جونیئر مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ہندوستان کو پول سی میں رکھا گیا ہے۔ ایف آئی ایچ نے ہفتہ کو اس کا اعلان کیا۔

ہندوستانی ٹیم پول سی میں کینیڈا، کوریا اور اسپین کے ساتھ ہے۔ ہندوستان کی مہم 5 دسمبر کو کوریا کے خلاف شروع ہوگی، جب کہ وہ 7 دسمبر کو اپنے دوسرے پول گیم میں اسپین سے مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان اپنا تیسرا اور آخری پول میچ 9 دسمبر کو کینیڈا سے کھیلے گا۔

ایف آئی ایچ جونیئر مینز ورلڈ کپ 2023 فارمیٹ کے مطابق پول مرحلے میں ہر ٹیم اپنے اپنے پول میں باقی تین ٹیموں سے ایک بار کھیلے گی۔ ہر پول سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچیں گی۔

اس دوران ایف آئی ایچ نے نئی جونیئر ٹیم رینکنگ کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق ہندوستان عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستانی جونیئر ٹیم کے کپتان اتم سنگھ نے کہا، "ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہ نئی درجہ بندی گزشتہ برسوں میں ہماری محنت اور ثابت قدمی کی عکاسی کرتی ہے۔ ورلڈ کپ کے پول ڈرا نے ہمیں سخت مقابلے کے لیے تیار کردیا ہے۔ ہم اتنے بڑے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں اور دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف خود کو آزمانے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کریں اور اپنی چھاپ چھوڑیں۔

ہندوستانی جونیئر ٹیم کے کوچ سی آر کمار نے کہا کہ جونیئر ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 164 دن باقی ہیں، جہاں ہندوستان تیسری بار ورلڈ کپ میں چیمپئن بننے کا مزہ چکھنا چاہے گا۔ یہ سفر طویل ہے اور ان کھلاڑیوں میں ایک بار پھر ٹاپ ٹائٹل کا دعویٰ کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہمارے پاس پچھلے ورلڈ کپ کے پانچ کھلاڑی ہیں جو اس بار مرکزی کردار ادا کریں گے۔ دوسرے کھلاڑی ان کے تجربے سے سیکھ رہے ہیں۔

ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم عمان میں مردوں کے جونیئر ایشیا کپ 2023 میں اپنی حالیہ فاتحانہ فتح کے بعد کافی اعتماد کے ساتھ ایف آئی ایچ جونیئر مردوں کے ورلڈ کپ 2023 میں حصہ لے گی۔ ہندوستان اس سے قبل 2001 اور 2016 میں جیت چکا ہے جبکہ 1997 میں اس نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جونیئر خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کا کینیڈا سے مقابلہ

جرمنی ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے جس نے چھ بار ٹائٹل جیتا ہے۔ ان کے بعد دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور ہندستان آتے ہیں، جنہوں نے دو دو بار ٹرافی جیتی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا اور پاکستان نے ایک ایک بار ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details